نیب کی جانب سے تفصیلی رپورٹ جمع نہ کرانے پر سپریم کورٹ برہم

nab court

سندھ کول اتھارٹی کرپشن کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی،

نیب کی جانب سے تفصیلی رپورٹ جمع نہ کرانے پر سپریم کورٹ برہم ہو گئی،دوران سماعت چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ انتہائی سنجیدہ ہے 19 ارب کی کرپشن کا کیس ہے لیکن نیب انکوائری نہیں ہو رہی ،جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود ڈیڑھ سال سے تحقیقات مکمل نہیں ہوئی ،

 سپریم کورٹ مقدمے کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے گی

اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

نیب ترامیم کیخلاف درخواست،فیصلہ کرنے میں کوئی عجلت نہیں کرینگے،چیف جسٹس

جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب بھی قابل احتساب ہے اگر کیس نہیں بنتا تو بھی انکوائری مکمل کریں نیب تحقیقات مکمل کرنے میں تاخیر نہیں کر سکتی عدالت نے نیب نے اقدامات کااحتساب کرنا ہے نیب غیرضروری طور پر ملزمان کو ہراساں نہ کرے ،چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب رپورٹ میں تاریخ بتائی گئی نہ ہی کوئی اور تفصیل عدالت نیب رپورٹ سے مطمئن نہیں کیا نیب سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کررہی ہے یا نہیں ؟سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت پر ڈی جی نیب کراچی کو طلب کرلیا ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 ہفتے تک ملتوی کر دی

Comments are closed.