سپریم کورٹ،توشہ خانہ کا ٹرائل روکنے کی عمران خان کی استدعا مسترد

سپریم کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس اسلام آباد ہائیکورٹ کوبھیج دیا
0
41
Imran Khan

سپریم کورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کیس کے قابل سماعت ہونے کا معاملہ ،پر سماعت ہوئی

جسٹس یحییٰ آفریدی نے وکیل خواجہ حارث سے استفسار کیا کہ اس کیس میں شکایت کنندہ کون ہے ،سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری ہیں، جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مناسب ہوگا فریقن کو بھی بلا لیں، کیس کی سماعت ساڑھے دس بجے سے ملتوی کر دی گئی

دوبارہ سماعت ہوئی تو سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کا ٹرائل روکنے کی عمران خان کی استدعا مسترد کردی ،سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ ٹرائل کورٹ کے جج پر اعتراض اور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواستوں کو اکٹھا سن کر فیصلہ کرے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے توشہ خانہ کیس ٹرائل کورٹ کو بھجوانے کے معاملے میں مداخلت نہیں کرینگے، سپریم کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس اسلام آباد ہائیکورٹ کوبھیج دیا

عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا عمران خان آج صبح سے عدالت میں موجود تھے ،عمران خان کی درخواست پر سماعت جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل بینچ نے کی

عدالت نے چئیرمین پی ٹی آئی کی درخواست کو نمٹا دیا ، جسٹس یحیٰ آفریدی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی کہنا ہے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے کہیں، سماعت سے قبل چیئرمین پی ٹی کی موجودگی میں کمرہ عدالت کے باہر شور شرابا ہوا، جس پر بینچ کے سربراہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے عدالتی احترام برقرار رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ باہر سے شور شرابا ختم کرائیں ورنہ ہم کیس نہیں سنیں گے ،عدالتی احترام کو مدنظر رکھیں ،شور کے سبب بینچ کچھ دیر کیلئے آٹھ کر چلا گیا

عدالتی احترام ڈیکورم بحال ہوا تو ججز واپس آئے اور کیس پر سماعت کی، جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے تو معاملہ ٹرائل کورٹ کو بھیجا تھا ،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ہم نے حج پر اعتراض اٹھا کر کیس کسی اور حج کے سامنے مقرر کرنے کی بھی درخواست کی تھی، ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کیس منتقلی کا فیصلہ کرچکی ہے، وکیل درخواست گزار خواجہ حارث نے کہا کہ ہم مکمل انصاف کی فراہمی کیلئے سپریم کورٹ آئے ہیں،جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ماتحت عدلیہ سے متعلق ایڈوائزری اختیار سماعت ہائیکورٹس کے پاس ہے، ہم تو صرف ہائیکورٹ سے درخواست کر سکتے ہیں،

میں تو قاضی فائز عیسیٰ کو جانتا بھی نہیں،عمران خان
چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سپریم کورٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف صدراتی ریفرنس دائر کرنے کی ذمہ داری اس وقت کی اسٹبلشمنٹ پر ڈال دی

سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت میں صحافیوں نے چیئرمین پی ٹی آئی سے سوال کئے، صحافی نے سوال کیا کہ کیا قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس بھیجنے کو اپنی غلطی مانتے ہیں؟ جس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ میں تو قاضی فائز عیسیٰ کو جانتا بھی نہیں، میری تو جج صاحب سے کبھی ملاقات بھی نہیں ہوئی ہمیں تو ریفرنس بھیجا گیا تھا ہم نے آگے پہنچا دیا ،صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ کو ریفرنس اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ نے بھیجا تھا؟ جس کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ کیا آپ کو کسی قسم کا شک ہے؟

190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس ،عمران، بشریٰ کی ضمانت میں 31 جولائی تک توسیع
دوسری جانب احتساب عدالت اسلام آباد ،190 ملین پاؤنڈ کرپشن کا کیس کی سماعت ہوئی،معاون وکیل نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سپریم کورٹ میں موجود ہیں، خواجہ حارث بھی سپریم کورٹ میں موجود ہیں، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت میں بارہ بجے تک وقفہ کردیا،

دوبارہ سماعت ہوئی تو چیئرمین پی ٹی آئی احتساب عدالت میں اپنے وکلا کے ہمراہ پیش ہو گئے، جج محمد بشری نے سلمان صفدر سے استفسار کیا کہ خواجہ حارث صاحب کہاں ہیں،وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق خواجہ حارث سپریم کورٹ تھے اور سپریم کورٹ سے ہائیکورٹ جائیں گے،عدالت نے استفسار کیا کہ خواجہ حارث صاحب آئیں گے یا نہیں،عدالت نے خواجہ حارث کی آمد تک سماعت میں وقفہ کر دیا ،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی،

تیسری بار سماعت ہوئی تو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی 31 جولائی تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی،بشری بی بی کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی ، بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خواجہ حارث سپریم کورٹ میں مصروف تھے پھر ہائیکورٹ جانا ہے،ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفرنے کہا کہ یہ ہر تاریخ میں یہی کہتے ہیں عبوری ضمانت کا کیس ہے ، جج محمد بشیر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انھیں کل کی تاریخ دے دیں ،بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کل ہائیکورٹ جانا ہے سپریم کورٹ کی ڈائریکشن آگئی ہے ، آگے چھٹیاں ہیں ، چھٹیوں کے بعد کی تاریخ دے دیں ،عدالت نے عبوری ضمانت میں 31 جولائی تک توسیع کردی ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 31 جولائی کو عبوری ضمانت پر حتمی دلائل ہوگے ،

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد ،چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات کا معاملہ .انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات کے رخصت کے باعث ڈیوٹی جج نے سماعت کی ،ڈیوٹی جج محمد بشیر نے چیئرمین پی ٹی آئی کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی ،عدالتی عملہ نے کہا کہ کیس میں آئندہ سماعت کچھ دیر تک دی جائے گی،

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد،توشہ خانہ کیس کی سماعت کچھ دیر بعد ہوگی،جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران صرف متعلقہ افراد کو ہی کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت ہوگی ،جج ہمایوں دلاور کی عدالت کے باہر اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے،

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

Leave a reply