بچ جاو،بچالو،احتیاط اپنالو:نئہیں‌ تاں آیا جے”اومی کرون کراچی میں داخل ہوگیا:11کیسزسامنے آگئے

0
38

کراچی :بچ جاو،بچالو،احتیاط اپنالو:نئہیں‌ تاں آیا جے”اومی کرون کراچی میں داخل ہوگیا:11کیسزسامنے آگئے،اطلاعات کے مطابق لاہور سے کراچی آنے والی فیملی کے 11 افراد میں اومی کرون کی تصدیق کی گئی ہے۔

اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی میں رہائش پزیر ایک ہی خاندان کے 11 افراد میں اومی کرون وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، متاثرہ افراد چند روز قبل لاہور سے کراچی پہنچے ہیں۔

متاثرین میں 8 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں ، متاثرہ افراد کی عمریں 26 سے 77 سال کے درمیان ہیں۔ کراچی میں اب تک اومی کرون کے 44 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک دن میں اومی کرون کے 12 کیس سامنے آگئے۔اسلام آباد میں صرف 5 روز میں اومی کرون کے 32 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں، ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کے تناظر میں اسلام آباد میں اومی کرون مزید پھیلے گا، شہری افراتفری میں نہ آئیں ،احتیاطی تدابیر کریں۔

این سی او سی نے بوسٹر ویکسین کے لیے عبوری گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں، این سی او سی کا کہنا ہے کہ غیر ویکسین شدہ افراد کو ویکسین لگانا ترجیح ہے ، ملکی آبادی کے 30 فیصد اور اہل آبادی کے 46 فیصد افراد ویکسی نیشن کرا چکے ہیں ۔

پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح بڑھ کر ایک فیصد کے قریب آگئی ہے، مزید 482 نئےکیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور کورونا سے مزید تین افراد انتقال کرگئے ۔

Leave a reply