سوشانت بری طرح منشیات کا عادی تھا اپنی اسی عادت کو برقرار رکھنے کیلئے اس نے دوسروں کا فائدہ اٹھایا ریا چکرورتی

سوشانت سنگھ راجپوت کیس میں منشیات کے استعمال کے الزام میں گرفتار اداکارہ ریا چکرورتی کا کہنا ہے کہ سوشانت منشیات کا عادی تھا اگر سوشانت زندہ ہوتا تو اسے بھی عدالت میں طلب کیا جاتا۔
یا چکربورٹی
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ممبئی کی ہائی کورٹ میں دوسری مرتبہ دائر کی گئی درخواست ضمانت میں کہا کہ سوشانت بری طرح منشیات کا عادی تھا اور اپنی اسی عادت کو برقرار رکھنے کیلئے اس نے دوسروں کا فائدہ اٹھایا اگر سوشانت زندہ ہوتا تو اسے بھی عدالت میں طلب کیا جاتا۔

ریا چکرورتی نے کہا کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) اور دیگر ایجنسیوں کی تحقیقات میرے خلاف پراپیگنڈہ کے سوا کچھ نہیں میرےخلاف کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

اداکارہ نے اپنی درخواست میں کہا کہ سوشانت سنگھ کو سگریٹ نوشی کے ساتھ گانجا کی مسلسل عادت تھی جبکہ اسی عادت کی وجہ سے اس نے اپنی فلم کی شوٹنگ کیدرناتھ کے دوران بھی منشیات لیں-

ریا چکرورتی نے اپنی درخواست میں یہ بھی کہا کہ سوشانت اپنے اسٹاف سے منشیات منگواتا تھا اور لوگوں سے حاصل معلومات کی بنیاد پر سوشانت نے اپنی موت سے تین روز قبل اپنے باورچی نیرج کو گانجا کے رول بناکر اسے کمرے میں لانے کا کہا تھا باورچی نیرج نے گانجا کے رول بناکر اور اسے ایک ڈبے میں بند کرکے سوشانت کے کمرے میں رکھا جس کے بعد سوشانت اپنے کمرے میں مردہ پایا گیا۔

ریا کے مطابق سوشانت کے باورچی نے اس بات کی تصدیق کی کہ اداکار نے گانجا کے تمام رول کا استعمال کیا جس کے بعد ڈبہ مکمل خالی تھا اس لیے تحقیقاتی اداروں کی جانب سے جمع کیے گئے شواہد میں یہ واضح ہے کہ سوشانت سنگھ اکیلے ہی منشیات کا عادی تھا اور اس کے ارد گرد رہنے والے لوگ اس عادت میں اس کا ساتھ دیتے تھے۔

زی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ممبئی میں موسلادھار طوفانی بارشوں کے باعث ممبئی ہائی کورٹ نے ریا چکرورتی اور ان کے بھائی شویک چکروتی کی درخواست ضمانت کی سماعت ایک دن کے لیے ملتوی کردی ہے۔

دوسری جانب ریا کے وکیل ستیش مانشندے نے بتایا تھا کہ اداکارہ اور ان کے بھائی نے ممبئی ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی ہے ریا چکرورتی اور شووک کی درخواست ضمانت پر ہائی کورٹ میں آج سماعت ہونی تھی تاہم بارشوں کے پیش نظر ملتوی کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت سے منسلک منشیات معاملے کی تفتیش این سی بی کر رہی ہے این سی بی نے اب تک اس معاملے میں 12 سے زائد لوگوں کو گرفتار کیا ہ، جن میں اداکارہ ریا چکرورتی اور ان کے بھائی شویک چکرورتی بھی شامل ہیں۔

وہ مجھے مار دیں گے سوشانت سنگھ کی موت سے پانچ دن قبل اپنی بہن کو کال

منشیات کیس: دیپیکا پڈوکون کی منیجر کو این سی بی نے تفتیش کے لئے طلب کر لیا

منشیات کیس میں سارہ علی خان اور شردھا کپور کو بھی شامل تفتیش کئے جانے کا امکان

Comments are closed.