سوشانت سنگھ راجپوت کیس میں منشیات کے استعمال کے الزام میں گرفتار اداکارہ ریا چکرورتی کا کہنا ہے کہ سوشانت کی بہنوں کو اُس کی ذہنی صحت سے کوئی غرض نہیں تھی اُنہیں صرف سوشانت کے پیسوں سے مطلب تھا۔
باغی ٹی وی : بھارتی خبر رساں ادارے ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بائکولا جیل میں قید ریا چکرورتی نے اپنے ایک بیان میں سوشانت سنگھ کی بہنوں سے متعلق کہا کہ سوشانت نے اپنی ذہنی صحت کے بارے میں اپنے اہلخانہ کو آگاہ کرنے کے لیے اُن سے رابطہ کیا تھا لیکن اداکار کے اہلخانہ نے اس مسئلے کو سنجیدہ نہیں لیا تھا اور نہ ہی وہ لوگ سوشانت کی ذہنی صحت کے بارے میں فکرمند تھے۔
ریا چکرورتی نے بتایا کہ گزشتہ سال 2019 نومبر کے آخری دنوں میں سشانت کی بہنیں ممبئی آئی تھیں اور اُنہوں نے سوشانت سے کہا تھا کہ وہ اداکار کو علاج کے لیے اُنہیں چندی گڑھ لے کر جارہی ہیں۔
بھارتی اداکارہ نے بتایا کہ جب سوشانت نے اُنہیں اس بارے میں بتایا تو اُنہوں نے بھائی بہنوں کے درمیان کوئی مداخلت نہیں کی کیونکہ اُنہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی تھی کہ سوشانت کی بہنیں اُس کی صحت کے لیے فکر مند ہیں لیکن 26 نومبر کو سوشانت نے اداکارہ کو فون کیا اور اُن سے کہا کہ وہ چندی گڑھ نہیں جارہے کیونکہ اُنہیں اپنی بہنوں کی نیت پر شک ہے وہ صرف پیسوں کی خاطر اُن سے ملنا چاہتی ہیں۔
دوسری جانب سشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا کیرتی نے کہا تھا کہ جیسا کہ ریا نے اپنے انٹرویو میں ذکر کیا تھا ہم اپنے بھائی سے پیار نہیں کرتے تھے !! ہاں ٹھیک ہے، یہی وجہ ہے کہ میں نے جنوری میں امریکا سے ہندوستان جانے کے لیے پوری طرح سے اڑان بھری تھی۔
شویتا کیرتی نے لکھا تھا کہ مجھے اپنا کاروبار روکنا پڑا اور اپنے بچوں کو پیچھے چھوڑنا پڑا، سب سے بُری بات یہ تھی کہ میں بھارت پہنچنے کے بعد بھی اپنے بھائی سے نہ مل سکی کیونکہ میرا بھائی ریا کی وجہ سے چندی گڑھ چھوڑ چکا تھا۔
اُنہوں نے مزید لکھا تھا کہ سوشانت کی فیملی ہمیشہ اس کے ساتھ کھڑی تھی
خیال رہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت سے منسلک منشیات معاملے کی تفتیش این سی بی کر رہی ہے این سی بی نے اب تک اس معاملے میں ایک درجن سے زائد لوگوں کو گرفتار کیا ہے جن میں اداکارہ ریا چکرورتی اور ان کے بھائی شویک چکرورتی بھی شامل ہیں اداکارہ ریا چکرورتی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے اب 6 اکتوبر تک انہیں جیل میں ہی رہنا ہوگا جبکہ دیپیکا پڈوکون، شردھا کپور ، دیا مرزا اور سارہ خان کو تفتیش کے لئے سمن جاری کر دیئے گئے ہیں-