سشمیتا سین کے ساتھ شادی کا پلان نہیں تھا وسیم اکرم

0
39

بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین جو اپنی اداکاری کی وجہ سے کم اور اپنے افئیرز کی وجہ سے زیادہ جانی جاتی ہیں ان کی دوستی جہاں بہت سارے لڑکوں کے ساتھ تھی وہیں ان کی دوستی پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کے ساتھ بھی رہی. ان دونوں کی دوستی کافی پروان چڑھی ایک دوسرے کے ساتھ نظر آنے لگے اور باتیں ہونے لگیں کہ شاید یہ دونوں شادی کرنے والے ہیں. ایک بار تو وسیم اکرم نے یہ بھی کہہ دیا تھا کہ شاید سشمیتا سین آپ کی بھابھی بن جائے. لیکن بعد میں ایسا کچھ بھی نہ ہوا. حال ہی میں وسیم اکرم کا ایک انٹرویو ہوا اس میں ان سے پوچھا گیا کہ آپ نے تو کہا تھا

کہ سشمیتا سین بھابھی بن جائیگی تو وہ بھابھی بنی کیوں نہیں تو انہوں نے کہا کہ ہمارا شادی کو کوئی بھی پلان نہیں تھا ہم صرف اچھے دوست تھے . جب ان سے سوال ہوا کہ اچھے تھے ہیں کیوں نہیں ؟ تو انہوں نے کہا کہ حالات خراب ہیں ادھر جا نہیں سکتے.تو کیا دوستی رکھیں اس پر ان سے کہا گیا کہ وٹس ایپ پر تو میسجز کئے جا سکتے ہیں تو وسیم اکرم نے کہا کہ ہاں یار لیکن تم ایسی باتیں اب نہ ہی کرو.

Leave a reply