بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور سابق مس یونیورس سشمیتا سین نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میںانہوں نے کہا ہے کہ میں نے جتنی دیر کام کیا ہے نظم و ضبط کے ساتھ کیا ہے. میں اپنی 8 گھنٹے کی شفٹ مکمل کرتی تھی ، میں سیٹ پر ٹھیک اپنے وقت پر آتی اور جیسے ہی میرا وقت پورا ہوتا میں سیٹ چھوڑ کر چلی جاتی ، دراصل میں نظم و ضبط کی بہت پابند تھی، میں نے کبھی کسی ڈائریکٹر کو اس وجہ سے تنگ نہیں کیا تھا میںلیٹ آرہی ہوں جلدی جا رہی ہوں ، بلکہ میرے وقت پر آنے اور جانے کی وجہ سے مجھے نخرے والی کہا جاتا تھا.
”انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص جو سیٹ پر وقت پر آتا ہے تو اسکا حق ہے کہ وہ اپنا وقت پورا ہونے پر چلا بھی جائے ” اس پر اگر اسکو نخرے والا کہنا ہے تو کوئی بات نہیں . سشمیتا سین نے کہا کہ کام کرنے کے کچھ طریقے ہونے چاہیں اور سب سے پہلا جو طریقہ اور اصول ہونا چاہیے وہ ہونا ہی وقت کی پابندی چاہیے. تمام ایکٹرز وقت کی پابندی نہیں کرتے جس کی وجہ سے بہت سارے دوسرے فنکاروں کو جو وقت پر آتے ہیں سیٹ پر اپنی شفٹ سے زیادہ کام کرنا پڑتا ہے.