پائلٹس کے مشتبہ لائسنسز:27 اپریل کواسلام آباد حاضرہونے کا حکم:بحالی بھی ہوسکتی ہے

کراچی :پائلٹس کے مشتبہ لائسنسز:27 اپریل کواسلام آباد حاضرہونے کا حکم:بحالی بھی ہوسکتی ہے ،اطلاعات کےمطابق پائلٹس کے مشتبہ لائسنسز کی بحالی کےلیے 10 مارچ کو قائم نظرثانی بورڈ نے اپیلوں پر سماعت کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان ایئرلائن کےمتعدد پائلٹس کےلائسنس مشتبہ قراردئیےجانے کے معاملے پرسماعتوں کا آغازہوگیا ہے، اس مقصد کے لیے سینئرجوائنٹ سیکریٹری ایوی ایشن کی سربراہی میں تین رکنی بورڈ قائم ہوا تھا، جس نے سماعت کےلیے اجلاس چیئرمین نظرثانی بورڈ کے دستخط سے طلب کیا۔

ذرائع کے مطابق بورڈ کے دیگر ارکان میں ایڈیشنل ڈی جی ایوی ایشن سی اے اے شامل ہیں جب کہ بورڈ کے تیسرے رکن ونگ کمانڈر محمد طاہر کا تعلق پاک فضائیہ سے ہے۔

سیکریٹری میری ٹائم کی سربراہی میں کمیٹی نے لائسنسز مشتبہ قرار دئیے تھے ،مبینہ مشتبہ قرار دئیے گئے لائسنسز کے باعث متعلقہ پائلٹس کو گراؤنڈ کردیا گیا تھا۔

Comments are closed.