کراچی؛ پولیس اہلکار کو قتل کرکے سوئیڈن فرار ہونے والا ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکار عبدالرحمان کو قتل کرنے کے بعد سوئیڈن فرار ہونے والا ملزم گرفتار ہوگیا ہے جبکہ ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ ملزم خرم نثار واقعے کے بعد سوئیڈن فرار ہوگیاتھا، ملزم کو سوئیڈن کی پولیس نےگرفتارکیا، ملزم نےگزشتہ سال نومبر میں کانسٹیبل عبدالرحمان کو فائرنگ کرکےقتل کردیا تھا۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق ملزم خرم نثار سوئیڈن کی شہریت بھی رکھتا تھا، ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس نے ایف آئی اے کے ذریعے انٹرپول سےرابطہ کیاتھا، ملزم کو قانونی کارروائی مکمل کر کے 10 سے 15 دن میں کراچی منتقل کیا جائے گا۔ جبکہ یاد رہے کہ پولیس حکام کے مطابق ملزم کے قریبی رشتہ دار نے فرارہونے میں اس کی مدد کی تھی، جبکہ اس حوالے سے پاکستانی نژاد غیرملکی قریبی عزیز سے تحقیقات بھی کی گئی تھی.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
یاد رہے کہ اس سے قبل قتل کے بعد بیرون ملک فرار کے وقت امیگریشن کاؤنٹر کی تصویر سامنے آئی تھی۔ حکام کے مطابق ملزم نے بیرون ملک فرار ہونے کے لئے سوئیڈش پاسپورٹ کا استعمال کیا تھا، ملزم صبح ساڑھے 3 بجے ائیرپورٹ پہنچا، 4 بج کر 11 منٹ پر امیگریشن کرائی اور پرواز ٹی کے 709 کے ذریعے 7 بج کر 18 منٹ پراستنبول کے لئے روانہ ہوا تھا۔

Shares: