سویڈن؛ چھوٹا اسپورٹس طیارہ کریش ہو گیا

Plan

سویڈن کے ایک علاقہ میں ایک چھوٹا اسپورٹس طیارہ گر گیا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جبکہ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سویڈن میں یہ طیارہ اچانک گرا ہے اور بتایا جارہا ہے کہ ابھی تک تو کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ تنکنیکی خرابی کے باعث گرا یا پھر اونچائی کھونے سبب گرا ہے.

لیکن اس حوالے سے سویڈن حکام کا دعویٰ ہے کہ سویڈن کے علاقہ نور شاپنگ میں چھوٹا اسپورٹس طیارہ اونچائی کھونے کے بعد نہر میں گر کر کریش ہوگیا تھا جس کے بعد طیارے میں سوار دونوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ حکام کے مطابق پانی سے ہلاک افراد کی لاشیں نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے لیکن ابھی تک ہلاک شدگان کی لاشیں نہیں مل جا سکیں ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انسانی سمگلنگ روکنے کیلئے انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کا مشاورتی اجلاس
کراچی بندرگاہ عرب امارات کو دینے کیلئے حتمی معاہدہ کیلیے کمیٹی تشکیل
عمران خان، حسان نیازی، مسرت جمشید چیمہ،حماد اظہرکے وارنٹ جاری
پرویز الہی اور انکے صاحبزادے مونس الٰہی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
چیئرمین سینیٹ کی مراعات میں اضافے کا بل ،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بھی خاموش نہ رہی
برٹش ائیرویز کا طیارہ 30 ہزار فٹ کی بلندی پر ہچکولے کھانے لگا

حکام کا مزید کہنا تھا کہ جب تک ہلاک شدگان کی لاشیں نہیں ملتی ہیں تب تک یہ آپریشن جاری رہے گا اور اس کے ساتھ ساتھ طیارہ کی باقیات کو بھی تلاش کیا جائے گا تاکہ مکمل طور پر اس حادثہ کی معلوم اور تفصیل حاصل کی جاسکیں لیکن اس سے پہلے ان پائلٹس کو ڈھونڈنا ہے جو اس میں جانبحق ہوگئے ہیں،

ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ پانی کے اوپر اڑان بھر رہا تھا تاہم وہ اس دوران اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا جس کے بعد پانی میں جا گرا.

Comments are closed.