سید علی گیلانی تحریک آزادی کشمیر کی علامت نہیں ضمانت ہیں:چیئرمین متحدہ جہاد کونسل

0
70

سرینگر:سید علی گیلانی تحریک آزادی کشمیر کی علامت نہیں ضمانت ہیں ،مقبوضہ کشمیر کی معروف عسکری تنظیم حزب المجاہدین کے سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیر مین سید صلاح الدین نے متحدہ جہاد کونسل کے ایک اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی کے نامور مجاہد برہان مظفر وانی کو ان کی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ان کی شہادت نے اس حقیقت کو ثابت کر دیا ہے کہ کشمیر کا بچہ بچہ آزادی کے جذبے سے سرشار ہے اور بھارت کے غاصبانہ قبضے کو وہ کسی بھی طرح قبول کرنے پر آمادہ نہیں ہے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق سید صلاح الدین نے واضح کیا کہ آزادی کی تحریک کو دبانے اور ختم کرنے کیلئے بھارت ظلم و تشدد کے تمام حربے آزما رہا ہے۔ انسانی حقوق کی کھلم کھلا اور سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے لیکن ایسا کرنے کے باوجود عالمی ادارے اور عالمی قوتیں خاموش ہیں۔

سید صلاح الدین نے اس حقیقت کا پھر ایک بار برملا اظہار کیا کہ قائد تحریک آزادی سید علی گیلانی کی حریت کا نفرنس سے علیحدگی اگر چہ تکلیف دہ اقدام ہے تاہم یہ ایک عیاں حقیقت ہے کہ وہ تحریک آزادی کشمیر کی نہ صرف علامت بلکہ ضمانت بھی ہیں۔وہ اس پیرانہ سالی میں بھی تائید ایزدی سے قوم کی قیادت کررہے ہیں ۔

Leave a reply