پاکستانی سیاسی و معروف شخصیات نے سید علی گیلانی کی وفات پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے-
باغی ٹی وی : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےحریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات پر اظہار افسوس کیا کہا سید علی گیلانی کی وفات سے کشمیر ایک عظیم رہنماء سے محروم ہو گیاسید علی گیلانی عمر بھر بھارتی سامراجیت کے خلاف ڈٹے رہے وہ ایک باہمت، نڈر اور مخلص رہنماء تھے اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے-
سید علی گیلانی عمر بھر بھارتی سامراجیت کے خلاف ڈٹے رہے، صدر مملکت
سید علی گیلانی ایک باہمت، نڈر اور مخلص رہنماء تھے، صدر مملکت
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے، صدر مملکت
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) September 1, 2021
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات پر اظہار افسوس
صدر مملکت کا سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
سید علی گیلانی کی وفات سے کشمیر ایک عظیم رہنماء سے محروم ہو گیا، صدر مملکت
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) September 1, 2021
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کشمیری حریت لیڈر سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اورآزادی کشمیر کے لئے سید علی گیلانی مرحوم کی گراں قدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا-
عثمان بزدار نے کہا کہ سید علی گیلانی مرحوم جرات مند اور بہادر کشمیری رہنما تھے سید علی گیلانی مرحوم نے آزادی کشمیر کے لئے بےپناہ قربانیاں دیں بھارتی ظلم و ستم اور پابند سلاسل کے باوجود سید علی گیلانی نے کشمیری عوام کے لیے جدوجہد جاری رکھی۔
انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کے انتقال سے جدوجہد آزادی کشمیر کا سنہری باب کا خاتمہ ہوا ہے آزادی کشمیر کے لئے سید علی گیلانی کی عظیم خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔
کون کہتا ہے موت آئ تو مر جاؤں گا۔۔میں تو دریا ہوں سمندر میں اتر جاؤں گا۔۔۔۔ RIPSyedAliGillani #Kashmir pic.twitter.com/V1iqbQ6gHC
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 1, 2021
وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے سید علی گیلانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ کون کہتا ہے موت آئ تو مر جاؤں گا۔۔میں تو دریا ہوں سمندر میں اتر جاؤں گا-
سید علی گیلانی گزشتہ اور اس صدی کےعظیم مجاہدآزادی، سب سےبڑے پاکستانی اور دنیا بھر کےحریت پسندوں کےلیےامید و حوصلےکا مرکز تھے۔ پاکستان آج اپنے سب سےوفادار بیٹے سےمحروم ہوا ہے۔ بھارتی سامراج کے سامنے ان کی جدوجہد تاریخ میں ایک ضرب المثل کے طور پر ہمیشہ موجود رہےگی#SyedAliGillani
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) September 1, 2021
سراج الحق نے سید علی گیلانی کی وفات پر افسوس کا اطہار کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی گزشتہ اور اس صدی کےعظیم مجاہدآزادی، سب سےبڑے پاکستانی اور دنیا بھر کےحریت پسندوں کےلیےامید و حوصلےکا مرکز تھے۔ پاکستان آج اپنے سب سےوفادار بیٹے سےمحروم ہوا ہے۔ بھارتی سامراج کے سامنے ان کی جدوجہد تاریخ میں ایک ضرب المثل کے طور پر ہمیشہ موجود رہےگی-
سید علی گیلانی نے اپنے پیچھے لاکھوں آزادی کے متوالوں کو چھوڑا ہے جو ان کا مشن جاری رکھیں گے۔ اور ہمیں یقین ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان کے جس خواب کو سید علی گیلانی نے پوری زندگی سینے سے لگائے رکھا، وہ ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا۔ ان شاء اللہ#SyedAliGillani
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) September 1, 2021
انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی نے اپنے پیچھے لاکھوں آزادی کے متوالوں کو چھوڑا ہے جو ان کا مشن جاری رکھیں گے۔ اور ہمیں یقین ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان کے جس خواب کو سید علی گیلانی نے پوری زندگی سینے سے لگائے رکھا، وہ ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا۔ ان شاء اللہ
پوری قوم سے اپیل ہے
کل ہر شہر اور قصبے میں قائد تحریک آزادی کشمیر سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے#SyedAliGillani— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) September 1, 2021
سراج الحق نے پوری پاکستانی قوم سے اپیل کی کہ آج ہر شہر اور قصبے میں قائد تحریک آزادی کشمیر سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے-
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر اظہار افسوس
سید علی گیلانی کشمیر میں آزادی کی تحریک کا دوسرا نام تھے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری@BBhuttoZardari
— PPP (@MediaCellPPP) September 1, 2021
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا کہا سید علی گیلانی کشمیر میں آزادی کی تحریک کا دوسرا نام تھے-سید علی گیلانی کی زندگی جہدِ مسلسل کا ایک استعارہ تھی-
سید علی گیلانی کی زندگی جہدِ مسلسل کا ایک استعارہ تھی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سید علی گیلانی کے انتقال پر دنیا بھر میں مقیم بالخصوص آزاد و مقبوضہ وادی کے کشمیریوں سے تعزیت کا اظہار
— PPP (@MediaCellPPP) September 1, 2021
سید علی گیلانی کا مشن کشمیر کی آزادی تھا اور اس خواب کی تعبیر ہماری منزل ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
— PPP (@MediaCellPPP) September 1, 2021
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سید علی گیلانی کے انتقال پر دنیا بھر میں مقیم بالخصوص آزاد و مقبوضہ وادی کے کشمیریوں سے تعزیت کا اظہارکیا اور کہا کہ سید علی گیلانی کا مشن کشمیر کی آزادی تھا اور اس خواب کی تعبیر ہماری منزل ہے-
واضح رہے کہ زیراعظم عمران خان نے بھی سید علی کی وفات پر گہرے دکھ کا اطہار کیا اور پاکستانی پرچم آج سرنگوں رہےگا اور سرکاری سطح پر سوگ منایا جائے گا-
سید علی گیلانی آج رات 10 بجے نظر بندی کے دوران 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔عبدالحمید لون نے ان کی وفات کی تصدیق کردی ہے۔