Tag: india vs Pakistan

  • فیفا اور اے ایف سی کے وفد کا فٹ بال ہاؤس کا دورہ

    فیڈریشن انٹرنیشنل ڈی فٹ بال ایسوسی ایشن (فیفا) اور ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کے وفد نے پیر (16 جنوری) کو فٹ بال ہاؤس کا دورہ کیا-

    باغی ٹی وی : وفد میں ایم اے گورننس (فیفا) کے سربراہ رالف ٹینر، ریجنل آفس ڈویلپمنٹ کوآرڈینیٹر (فیفا) آندرے واشکیوچ اور ساؤتھ ایشیا یونٹ (اے ایف سی) کے سربراہ پرشوتم کٹل شامل تھے-

    بلدیاتی انتخابات،کراچی اور حیدر آباد ڈویژن میں پیپلز پارٹی کو دیگر جماعتوں پر برتری

    مہمانوں نے فیفا کی مقرر کردہ PFF نارملائزیشن کمیٹی (NC) کے چیئرمین ہارون ملک اور NC ممبران سے ملاقات کی مہمانوں کو پاکستان میں فٹ بال کی صورتحال، قومی اور بین الاقوامی سطح پر جاری سرگرمیوں اور انتظامی امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی-

    مزید برآں، پاکستان فٹ بال کنیکٹ (PFC) کے تحت کلبوں کی رجسٹریشن کے لیے موبائل یونٹ کی افتتاحی تقریب ہوئی۔ اس موبائل یونٹ ‘PFF @Your Doorstep’ پروگرام کے تحت، فیڈریشن کے نمائندے کلبوں اور اکیڈمیوں کے دروازے پر پہنچ کر انہیں PFC پروگرام کی تکمیل میں سہولت فراہم کریں گے۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کراچی الیکشن کے نتائج میں تاخیر پر تحفظات کا اظہار

    اس پروگرام کا مقصد ان کلبوں اور اکیڈمیوں کی محرومیوں کا ازالہ کرنا ہے جو سیلاب، موسم کی خراب صورتحال اور دیگر مسائل کی وجہ سے رجسٹریشن نہیں کروا سکے۔

    وفد ‘PFF@Your Doorstep’ کی لانچنگ تقریب کا بھی حصہ تھا سرکاری پی ایف ایف ٹون بھی شروع کیا گیا-

    اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد کی آئی جی اسلام آباد سے ملاقات

  • پنجاب کی سیاسی صورتحال پر نواز شریف متحرک

    پنجاب کی سیاسی صورتحال پر نواز شریف متحرک

    پنجاب کانگران وزیراعلی کون ہو گا

    مسلم لیگ ن نے لاہور میں سر جوڑ لیا، نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا، نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت کی،مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت ماڈل ٹاؤن اجلاس میں موجود تھی، خواجہ سعد رفیق اور اعظم نذیر تارڑ ،اسحاق ڈار ، احسن اقبال.ملک احمد خان اور عطاء تارڑ بھی اجلاس میں موجود تھے

    پنجاب کی سیاسی صورتحال پر سابق وزیراعظم نواز شریف متحرک ہو چکے ہیں ،نوازشریف نے اہم عہدوں پر تبدیلیوں کیلئے مشاورت شروع کردی رواں ہفتے لندن میں پارٹی رہنماوں کا اہم اجلاس بھی بلا لیا گیا ،راناثنااللہ سمیت دیگر رہنما رواں ہفتے لندن پہنچیں گے ،لندن اجلاس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر غور ہو گا

    مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ختم ہو گیا ،اجلاس میں پنجاب میں نگران وزیراعلی ٰکے ناموں پرغورکیا گیا،مسلم لیگ ن نے نگران وزیر اعلی ٰکے لیے مختلف ناموں پر مشاورت کی، شارٹ لسٹ کیے جانے والے ناموں سے پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں سے بھی مشاورت کریگی ،ن لیگ نے شارٹ لسٹ کیے جانے والے ناموں کو اتحادیوں سے مشاورت تک خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا،ٹکٹوں کی تقسیم ، امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ اور پارلیمانی بورڈ کے قیام پر بھی مشاورت کی گئی اجلاس کے دوران فعال ،متحرک اور مخلص کارکنوں کو آگے لانے کابھی فیصلہ کیا گیا،

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

     پنجاب میں سال 2022 کے دوران سیاسی کشیدگی عروج پر رہی،

    نیب قانون میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم کا مسودہ، قریشی نے کھری کھری سنا دیں، کہا تحریک انصاف کیلئے یہ ممکن نہیں

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ہائوس میں جانے سے کسی کو بھی اندر جانےسے روکا جا سکتا،

    گیٹ پر سکیورٹی اسٹاف اور اسمبلی ارکان کے درمیان دھکم پیل ہوئی

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے لئے پاکستان سے لندن گئے تھے مگر تاحال واپس نہیں آئے،پاکستان میں نواز شریف کے بھائی شہباز شریف کو وزیراعظم بنے بھی کافی ماہ ہو چکے، شہباز شریف لندن جا کر نواز شریف سے ملکر آئے ہیں، نواز شریف سے انکے بھائی شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے بعد تین ملاقاتیں ہو چکی ہیں، نواز شریف لندن میں اجلاسوں کی صدارت بھی کرتے رہے ہیں جبکہ لندن میں انکا گھر سیاسی سرگرمیوں اور احتجاج کا مرکز بنا ہوا ہے، پی ٹی آئی کارکنان آئے روز نواز شریف کے گھر کے باہر احتجاج کرتے ہیں،مریم نواز بھی لندن چلی گئی ہین تا ہم نواز شریف ابھی تک واپس نہیں آئے، نواز شریف کی واپسی کے حوالہ سے کہا جا رہا ہے کہ وہ جلد واپس آئیں گے

  • توہین عدالت کی کاروائی شرمندگی کا باعث ہوتی ہے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    توہین عدالت کی کاروائی شرمندگی کا باعث ہوتی ہے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    اسلام آباد ہائی کورٹ ،اسلام آباد میں وکلاء کمپلیکس کی جلد تعمیر کا اور ورک آرڈر جاری نہ کرنے پر اسلام آباد بار کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی

    ورک آرڈر کب جاری ہوگا ؟سی ڈی اے نے جمعے تک ورک آرڈر کی تفصیل بتانے کی یقین دہانی کروا دی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگلی تاریخ پر تحریری طور پرعدالت کو بتائیں کام کب تک شروع ہوگا.کیس کی سماعت اسلام ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی ،نو منتخب ڈسٹرکٹ بار کے صدر قیصر امام، وکیل عادل عزیز قاضی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے نومنتخب صدر قیصر امام سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ نئے صدر ڈسٹرکٹ بار اور کابینہ کو مبارک ہو ،

    سی ڈی اے حکام نے عدالت میں کہا کہ تین دن میں لیٹر جاری کر رہے ہیں. اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک دن بتا دیں کہ کب ورک آرڈر جاری کرنا ہے اور کام شروع کرنا ہے.ایک ماہ کا وقت دیا گیا تھا جو گذر گیا ہے. کل پرسوں جب مرضی آ جائیں اور ٹائم دے دیں، پھر میں اس درخواست کو نمٹا دوں گا.میں نے ایک آرڈر پاس کیا اور اب بار اس پر عمل درآمد چاہ رہی ہے. میں سی ڈی اے کی کسی بات پر یقین نہیں کرتا.میں فیصلے پر عمل درآمد چاہتا ہوں. توہین عدالت کی کاروائی فی الحال نہیں کر رہے ، اعلی حکومتی افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شرمندگی کا باعث ہوتی ہے ، وکیل سی ڈی اے نے عدالت میں کہا کہ ہمیں 3 دن کا ٹائم دے دیں. اسی ہفتہ میں لیٹر جاری کر دیں گے، پھر فنڈز جاری ہونے پر کام شروع کر دیں گے.کنٹریکٹر سے مشاورت کے بعد کام شروع ہونے کا بتا سکتے ہیں. اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وکلاء کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں.

    وکلاء احتجاج،ڈی سی آفس بند،جسٹس محسن اختر کیانی کی وکلاء کو مذاکرات کی دعوت

    اسلام آباد ہائیکورٹ اور کچہری کی تمام عدالتیں تاحکم ثانی بند،وکلاء نے مذاکرات میں کیے بڑے مطالبات

    گملوں کا کیا قصور تھا ،100وکلا نے حملہ کیا لیکن بدنامی سب کی ہوئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ

    بے لگام وکلا نے مجھے زبردستی "کہاں” لے جانے کی کوشش کی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    یہ عدالت کسی کو کوئی گیم کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

  • توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں دے سکتے تو اسکی وجوہات بتائی جائیں،عدالت

    توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں دے سکتے تو اسکی وجوہات بتائی جائیں،عدالت

    لاہور ہائیکورٹ میں 1947 سے ابتک توشہ خانہ سے لئے گئے تحائف کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،

    دوران سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے اظہر صدیق کی درخواست پر سماعت کی سیکشن آفیسر توشہ خانہ ندا رحمان لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئیں، ندارحمان نے عدالت میں کہا ہم نے کمیٹی بنا دی ہے جو دیکھ رہی ہے کون سی تفصیلات فراہم کر سکتے ہیں عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں دے سکتے تو اس کی وجوہات بتائی جائیں،جب چیزیں پبلک ہو گئیں تو باقی کیوں چھپائی جا رہی ہیں عدالت نے آئندہ سماعت پر تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 19 جنوری تک ملتوی کردی

    بلاول نے ارجنٹینا کی جیت پر لیاری میں ہونے والے جشن کی ویڈیو شیئرکردی
    احسان فراموش نہ بنیں، پرویز الہی نے پی ٹی آئی کو کھری کھری سنا دی
    شوگر کے مریضوں کیلئے استعمال کی جانیوالی انسولین کی قلت کا انکشاف
    بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا،ڈیم فنڈ اب بھی محفوظ ہے.ثاقب نثار

    خیال رہے کہ 1974 میں قائم ہونے والا توشہ خانہ، کابینہ ڈویژن کے انتظامی کنٹرول کے تحت کام کرنے والا محکمہ ہے اور یہاں دیگر حکومتوں، ریاستوں کے سربراہاں اور غیرملکی شخصیات کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے طور پر حکمرانوں، اراکین پارلیمان، بیوروکریٹس اور حکام کو دیے جانے والے قیمتی تحائف کو رکھا جاتا ہے۔ قواعد کے تحت یہ لازمی ہے کہ توشہ خانہ میں ایک خاص قیمت کے تحفے جمع کروائے جائیں تاہم کسی بھی عہدیدار کو یہ تحائف رکھنے کی بھی اجازت ہے بشرطیکہ وہ توشہ خانہ جائزہ کمیٹی کے ذریعے لگائے گئے قیمت کے تخمینہ کا کچھ فیصد ادا کرے۔

  • بلدیاتی انتخابات:حیدرآباد ڈویژن میں پیپلز پارٹی سب سے آگے

    بلدیاتی انتخابات:حیدرآباد ڈویژن میں پیپلز پارٹی سب سے آگے

    کراچی:سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد ڈویژن سمیت دیگر اضلاع میں پولنگ کا وقت ختم ہونےکے بعد مختلف حلقوں سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    گزشتہ روز 8 بجے سے شروع ہونے والی پولنگ کا عمل بغیرکسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔ پانچ بجے کے بعد صرف پولنگ اسٹیشن میں موجود ووٹرز کو ووٹ ڈالنےکی اجازت دی گئی۔

    حیدرآباد ڈویژن کے 9 اضلاع میں بھی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ ہوئی، حیدرآباد، میں 2551، دادو میں 1436، جامشورو میں 839، ٹنڈوالہیار میں 781، مٹیاری میں 715 اور ٹنڈومحمد خان میں 452 امیدوار مختلف نشستوں پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

     

     

    حیدرآباد ڈویژن کے اب تک کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی 3601 میں سے مجموعی طور پر 726 نشستیں جیت چکی ہے جبکہ آزاد امیدوار 56 نشستیں لینے میں کامیاب ہوئے۔

    اس کے علاوہ غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق حیدرآباد ڈویژن میں پاکستان تحریک انصاف 50،جی ڈی اے11،جماعت اسلامی 10 نشستوں پر کامیاب ہوئے جبکہ جے یوآئی(ف) کے 5امیدوارمیدان مار چکے ہیں۔

     

    غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسل مٹیاری میں پیپلز پارٹی کے 8 ضلع ممبر اور 5چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ ڈسٹرکٹ کونسل بدین میں پیپلزپارٹی کے 17 ضلع ممبر اور 12چیئرمین منتخب ہوئے۔

    اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ کونسل دادو میں پیپلزپارٹی کے 12 ضلع ممبر اور 9چیئرمین منتخب ہوئے جبکہ ڈسٹرکٹ کونسل دادو میں پی ٹی آئی کا ایک ضلع ممبر کامیاب ہوا، ڈسٹرکٹ کونسل جامشورو میں پیپلزپارٹی کے 5 ضلع ممبر اور 8چیئرمین جیت گئے۔

    غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسل سجاول میں پیپلزپارٹی کے 32 ضلع ممبر اور 30چیئرمین منتخب ہوئے، ڈسٹرکٹ کونسل سجاول،ضلع ممبر اور چیئرمین کی نشست پر 4 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ، ڈسٹرکٹ کونسل ٹنڈوالہ یار میں پیپلزپارٹی کے 11 ضلع ممبر اور 6چیئرمین جیت گئے ہیں۔

  • شاہد آفریدی کابطور چیف سلیکٹر کی ذمہ داری پوری ہونے پر پیغام

    شاہد آفریدی کابطور چیف سلیکٹر کی ذمہ داری پوری ہونے پر پیغام

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی بطور چیف سلیکٹر کی مدت ختم ہو گئی-

    باغی ٹی وی:گزشتہ سال 24 دسمبر کو شاہد آفریدی کو نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز کیلئے عبوری سلیکشن کمیٹی کاچیئرمین مقررکیا گیا تھا، عبد الرزاق، راؤ افتخار انجم رکن اور ہارون رشید کنوینر کے طور پر شامل تھے،سلیکشن کمیٹی نے ٹیسٹ اور ون ڈے اسکواڈز منتخب کئے۔

    سیریز کے اختتام پر سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے پی سی بی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ عبوری چیف سلیکٹر کے طور پر کردار ادا کرنے کا موقع دینے پر پی سی بی کا شکریہ، میں نے اس ذمہ داری کا بھرپور لطف اٹھایا-

    انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ میں اپنے دلیرانہ فیصلوں کے باعث مداحوں کی امیدوں پر پورا اترا ہوں گا، میں ہمیشہ کسی بھی طور پر پاکستان کی خدمت کیلیے دستیاب رہوں گا۔

    شاہین آفریدی کابنگلہ دیش پریمیئر لیگ سے دستبردار ہونے کا اعلان

    سابق کپتان نے نیوزی لینڈ کو ون ڈے سیریز میں فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پرُ اعتماد ہوں کہ قومی ٹیم جلد فارم میں واپس آئے گی۔

    واضح رہے کہ پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی نے چارج سنبھالنے کے بعد محمد وسیم کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کردیا تھا۔

  • ایم کیو ایم کا کراچی اورحیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

    ایم کیو ایم کا کراچی اورحیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

    کراچی:متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی اور حیدرآباد میں آج ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔کراچی میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخاب میں پہلے سے دھاندلی ہوچکی ہے، بلدیاتی الیکشن کوتسلیم کرنے سےانکار کرتےہیں۔

    مسلم لیگ ن کا پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھرپور الیکشن لڑنے کا فیصلہ

    خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی پہلی ذمہ داری حلقہ بندیاں ہیں ، الیکشن کمیشن کو اُن کی کوتاہی پرتوجہ دلائی تو انہوں نےتوجہ نہیں دی، آج 15 جنوری تک انصاف کی کوشش کرتے رہے، صوبائی حکومت نےبھی الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں پر توجہ دلائی۔

    تمام تر تحفظات کے باوجود بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے:ایم کیو ایم

    ایم کیو ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد کے ووٹ کے احترام کے لیےکوششیں کامیاب ہوتی نظر نہیں آرہی، ہماری کوششیں میئرکے لیے نہیں شہر کی صحیح نمائندگی کےلیےتھیں۔

    پنجاب میں ڈسٹرکٹ بارکونسلزکےانتخابات،لاہورمیں بدنظمی،الیکشن23جنوری تک ملتوی

    انہوں نے اپیل کی کہ عوام گھرپر بیٹھ کرہمارے ساتھ احتجاج میں شامل ہوں،کون کس کو جتوانا چاہتا ہے معلوم نہیں، آج کے الیکشن کے ثمرات عوام تک پہنچنا ہی نہیں ہیں، اصول ہار کر انتخاب جیتنے والے ہم نہیں۔ایم کیو ایم پاکستان کے اجلاس میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، وسیم اختر، فیصل سبزواری، مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر فاروق ستار سمیت دیگر رہنماء شریک ہیں۔

     

  • کراچی:بلدیاتی انتخابات میں چند گھنٹےباقی:کئی پریذائیڈنگ افسرلاپتہ

    کراچی:بلدیاتی انتخابات میں چند گھنٹےباقی:کئی پریذائیڈنگ افسرلاپتہ

    کراچی: شہر اقتدار کے بلدیاتی انتخابات میں چند گھنٹے باقی رہ گئے، کئی پریذائیڈنگ افسران لاپتہ ہو گئے، الیکشن میٹریل کی منتقلی کئی علاقوں میں عارضی طور پر روک دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق کراچی کےمختلف علاقوں سے30 سےزائد پریذائیڈنگ افسران اچانک غائب ہو گئے،پریذائیڈنگ افسران ڈیوٹیوں پرتاحال نہیں پہنچے،پریذائیڈنگ افسران کی تلاش کے لیے پولیس مصروف عمل ہے، دوسرے افسران کی تعیناتی کے لئے ڈی آر اوز سے رابطہ کیا گیا ہے۔مختلف علاقوں سے پولنگ میٹریل کی منتقلی کے دوران بدنظمی بھی دیکھنے میں آئی ہے۔

    دوسری جانب پولیس چیف کے مطابق شہر میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا سامان منتقل کر دیا گیا، 3 سے 4 ہزار کی نفری مختلف محکموں سے لی ہے، نفری محکمہ جنگلات، اینٹی کرپشن ، اینٹی انکروچمنٹ فورس اور دیگر اداروں سے لی گئی ہے، رینجرز اور ایف سی کے جوان بھی مختلف مقامات پر تعینات کر دئیے گئے ہیں۔

    علاوہ ازیں ضلع سینٹرل میں عملے کی جانب سے پولنگ سامان لے کر جانے سے متعلق فوٹیج وائرل ہونے کے معاملے پر پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ عملہ پولنگ سٹیشن کے قریب تھا اس لئے سامان پیدل لیکر جا رہا تھا۔پولیس کے مطابق ڈی آر او سینٹرل نے صورتحال چیک کی ہے، سارا سامان عملے کے پاس موجود ہے، تمام سامان عملے کی نگرانی میں لے جایا گیا، کچھ عناصر نے شور مچایا۔

  • کراچی:پولنگ شروع ہونےسےچند گھنٹے پہلےایم کیوایم کےامیدوارکوگولیاں ماردی گئیں

    کراچی:پولنگ شروع ہونےسےچند گھنٹے پہلےایم کیوایم کےامیدوارکوگولیاں ماردی گئیں

    کراچی:الیکشن شروع ہونےسےچند گھنٹے پہلے ایم کیوایم کےامیدوارکوگولیاں ماردی گئیں ہیں،اطلاعات ہیں کہ ایم کیو ایم کےبلدیاتی امیدوارسرورراجپوت یوسی 6 نارتھ کراچی کےامیدوار کو فائر نگ کرکے زخمی کردیا

    اس حوالے سے ایم کیوایم ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے بلدیاتی امیدوار سرور راجپوت یوسی 6 نارتھ کراچی کے امیدوار کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کرزخمی کردیا ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ سرور راجپوت امیدوار یوسی 6 نارتھ کراچی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا

    دوسری طرف اس واقعہ کورپورٹ کرتے ہوئے سنیئرصحافی مبشرلقمان نے اس واقعہ پر اظہارافسوس کیا ہے اوراسے کراچی کے امن کو خراب کرنے کی ایک مذموم حرکت قراردیا ہے ، ان کا کہنا ہےکہ ان حالات میں جب ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کی یہ ذمہ داری بنتی ہےکہ وہ ملک کو بحران سے نکالنے کےلیے اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں اگروہ آپس میں ہی لڑیں‌ گے تو دشمن کو تو ضرور موقع ملے گا

     

    انہوں نے اس افسوس ناک واقعہ کی خبر اپنے ٹویٹ پیغام کے ذریعے شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ "ایم کیو ایم کے بلدیاتی امیدوار سرور راجپوت یوسی 6 نارتھ کراچی کے امیدوار کو فائر نگ کرکے زخمی کردیا ”

    ادھر کراچی ڈویژن کے 7 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لئے ووٹنگ آج ہو گی، 7 اضلاع میں وسطی، شرقی، جنوبی،غربی، کیماڑی، کورنگی ملیر شامل ہیں، کراچی کے 25 ٹاؤنز کی 246 یوسیز میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹنگ ہوگی۔

    کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 4990 پولنگ سٹیشن قائم کر دیئے گئے ہیں، ڈویژن میں 1496 پولنگ سٹیشن انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں، ڈویژن کی 246 یوسیز میں 984 وارڈز ہیں۔

    ضلع وسطی کے 5 ٹاؤنز مین یوسیز کی تعداد 45 ہے، ضلع وسطی میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 20 لاکھ 76 ہزار73 ہے، ضلع وسطی کے 1263 پولنگ سٹیشنز میں 360 انتہائی حساس، 903 حساس قرار دیئے گئے ہیں، ضلع شرقی کے 5 ٹاؤنز میں 43 یونین کمیٹیز ہیں۔

    ضلع شرقی میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 14 لاکھ 54 ہزار 59 ہے، ضلع شرقی کے 799 پولنگ سٹیشنز میں سے 200 انتہائی حساس، 599 حساس قرار دیئے گئے ہیں، کورنگی کے 4 ٹاؤنز کی 37 یوسیز میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 14 لاکھ 15 ہزار 91 ہے۔

    کورنگی کے 765 پولنگ سٹیشنز میں 318 انتہائی حساس، 447 حساس قرار دیئے گئے ہیں، ضلع غربی کے 639 پولنگ سٹیشنز میں سے 111 انتہائی حساس، 528 حساس قرار دیئے گئے ہیں، کیماڑی کے تین ٹاؤنز کی 32 یوسیز میں رجسٹرڈ ووٹرز 8 لاکھ 44 ہزار 851 ہیں۔

    ضلع ملیر میں 497 پولنگ سٹیشنز میں 119 انتہائی حساس جبکہ 378 حساس قرار دیئے گئے ہیں، ضلع جنوبی کے ٹاؤنز کی 26 یوسیز میں رجسٹرڈ ووٹر 9 لاکھ 95 ہزار 54 ہیں، ضلع جنوبی میں 480 پولنگ سٹیشنز میں 224 انتہائی حساس اور 256 حساس ہیں۔

  • مسلم لیگ ن کا پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھرپور الیکشن لڑنے کا فیصلہ

    مسلم لیگ ن کا پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھرپور الیکشن لڑنے کا فیصلہ

    لاہور:مسلم لیگ ن نےپنجاب اورخیبرپختونخوا میں بھرپور الیکشن لڑنےکا فیصلہ کیا ہے۔ ن لیگ کا کہنا ہے کہ قومی اور دیگردوصوبائی اسمبلیوں کے انتخابات مقرروقت پر ہوں گے۔مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا جس میں ویڈیو لنک کے ذریعے نواز شریف اور مریم نواز نے بھی شرکت کی، اجلاس میں وفاقی وزرا، معاونین خصوصی، آئینی ماہرین اور دیگرپارٹی رہنما بھی شریک ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخاب بھرپور انداز سے لڑیں گے جبکہ قومی اور دو صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات مقررہ وقت پر کرائے جائیں گے۔رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ڈوبتے جہاز میں کوئی سوار ہونا پسند نہیں کرے گا۔

    ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ہدایت کی کہ قیادت الیکشن کیلئے خود تیار ہو اور ورکرز کو بھی متحرک کرے، عمران دور کے معاشی، سفارتی و سیاسی نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔قائد پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو پنجاب میں انتخابات کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے شہباز شریف کو پارلیمانی بورڈ قائم کرنے کا بھی کہا ہے۔

    نواز شریف نے کہا کہ پورے جذبے، اعتماد اور بھرپور تیاری و قوت سے آگے بڑھیں، انشاء اللہ فتح پاکستان مسلم لیگ ن کی ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے اجلاس کو بتایا کہ اتوار کو وہ آصف زرداری سے ملنے ان کی رہائش گاہ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک و قوم کو بلیک میل کرنے کی کوشش کررہا ہے، قوم عمران خان کو مسترد کر چکی ہے۔