نگران وزیراعظم نے طاہر جاوید کو معاون خصوصی کے عہدے سے فارغ کردیا

طاہرجاوید کی بطور معاون خصوصی تعیناتی کا نوٹیفکیشن 6اکتوبر کو جاری کیا گیاتھا
0
102

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے طاہر جاوید کو معاون خصوصی کے عہدے سے فارغ کردیا ہے جبکہ نگران وزیر اعظم نے طاہر جاوید کو معاون خصوصی سرمایہ کاری تعینات کیا تھا جبکہ ذرائع کے مطابق طاہر جاوید کی بطور معاون خصوصی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا گیا ہے تاہم واضح رہے کہ طاہرجاوید کی بطور معاون خصوصی تعیناتی کا نوٹیفکیشن 6اکتوبر کو جاری کیا گیاتھا۔

واضح رہے کہ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی کابینہ میں اس تعیناتی کے بعد معاون خصوصی کی تعداد 6 ہوگئی تھی جبکہ نگراں کابینہ کی مجموعی تعداد 28 ہوئی تھی اور تاہم خیال رہے کہ طاہر جاوید کو حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی تمغہ امتیاز سے نوازا جاچکا ہے اور وہ امریکا کی ڈیمو کریٹ پارٹی کے مرکزی رہنما بھی رہ چکے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
الیکشن کی تاریخ کا اعلان بہت جلد ہوجائے گا. نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
جعلی پاسپورٹس تحقیقات؛ حکام کی ملی بھگت کا انکشاف
راولپنڈی پشاور کےدرمیان ریلوے کے کرائے روڈ ٹرانسپورٹ سے بھی زیادہ

واضح رہے کہ اب تک طاہرجاوید کا اس بارے میں فلحال کوئی ردعمل نہیں آیا ہے اور اب تک یہ بات بھی واضح نہیں ہوسکی ایسا کیونکہ کیا گیا ہے کیونکہ حالیہ دنوں ہی انہیں تعینات کیا تھا لیکن اب وہ جاری کیا گیا نوٹیفیکیشن بھی واپس لے لیا گیا ہے.

Leave a reply