طاہر القادری کے لیے سب سے بڑی خوشی کا اعلان ، کیا ہے وہ جانیئے اس خبر سے

0
100

لاہور : حکومت کی طرف سےعلامہ طاہرالقادری کے ادارے کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت مل گئ . اطلاعات کے مطابق منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو انتظامیہ کی جانب سے قربانی کی کھالیں جمع کرنےکا تحریری اجازت نامہ جاری کر دیا گیا۔جبکہ درجنوں معروف جماعتوں اور تنظیموں کو کھالیں اکٹھی کرنے سے روک دیا گیا ہے.

ذرائع کے مطابق یہ اجازت نامہ ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے جاری کیا گیا، اجازت نامہ ملنے کے بعد تنظیم شہر میں قربانی کی کھالوں کو اکٹھا کرنے کیلئے کیمپ لگا سکے گی، اس حوالے سے غلام فرید کا کہنا تھا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ہمیشہ قانونی تقاضوں کو پورا کیا ،منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے ناظم ثناءاللہ خان نے اجازت نامہ جاری کرنے پر ڈی سی لاہور کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a reply