کراچی تاجر الائنس ایسو سی ایشن وبانی عا م آدمی پاکستان ایاز میمن موتی والا نے کہاہے کہ پاکستانی روپے کی بے قدری بیرونی طاقتوں کے کہنے پر کی جارہی ہے جبکہ موجودہ حکومت میں پاکستانی روپیہ ایشیاءمیں سب سے کم درجے پر آ گیا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی تاجر الائنس کا کہنا تھا کہ ہم ڈالر کے بائیکاٹ کیلئے تیار ہیں عوام بھی ہمارا ساتھ دے کیونکہ ہمارے کاروبار اور دوکانیں پاکستان کی عز ت سے بڑھ کر نہیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی تاجر روپے کی گرتی ہوئی قدر سے تنگ آکر بیرون ممالک بھاگ رہے ہیں۔ حکومت امریکہ اور آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے عوام کو قربانی کا بکرا بنارہی ہے۔ اگر یہی صورتحال رہی تو آنے والے دنوں میں پاکستانی معیشت کو قبرستان پہنچے ہوئے دیکھ رہاہوں۔
تاجر رہنما ایاز میمن نے کہاکہ حکومت کے پاس کوئی معاشی منصوبہ نہیں ہے۔ ڈالر مہنگا ہونے سے امیروں کو ہی نہیں بلکہ غریبوں کو بھی اتنا ہی نقصان پہنچ رہا ہے۔ ، اگر گزشتہ حکومتیں کرپٹ تھیں تو موجودہ حکومت بھی عوام کا خون پینے میں کسی سے کم نہیں ہے۔
یاد رہے کہ ڈالر کی قیمت اور مہنگائی بڑھنے سے عوام کا ہر طبقہ سخت پریشان ہے اور عوامی سطح پر لوگوں میں سخت بے چینی پائی جارہی ہے۔