تخت لاہور،ن لیگ 9، آزاد تین، آئی پی پی دو سیٹوں پر کامیاب

0
448
lahore

تخت لاہور کس کے سر، آزاد امیدوار بھی جیتے لگے، نواز شریف جیت گئے، شہباز شریف ،مریم نواز جیت گئیں تو وہیں ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق ہار گئے، شیخ روحیل اصغر، محمد نعمان بھی ہار گئے ہیں،ایاز صادق جیت گئے ہیں،حمزہ شہباز بھی جیت گئے ہیں

لاہور سے قومی اسمبلی کی تمام چودہ نشستوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج مکمل ہوگئے ہیں،مسلم لیگ ن نے لاہور سے قومی اسمبلی کی 9نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ،آزاد امیدواروں نے تین نشستیں حاصل کیں ،لاہور سے آئی پی پی نے دو نشستوں پر کامیابی حاصل کی

این اے 121، وسیم قادر کامیاب
این اے 121 لاہور کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار وسیم قادر 78803 ووٹ کامیاب قرار پائے۔مسلم لیگ ن کے روحیل اصغر 70597 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے، ن لیگ لاہور کی سیٹ ہار گئی ہے

این اے 129،میاں اظہر کامیاب
این اے 129 ، تحریک انصاف کے آزاد امیدوار میاں اظہر ایک لاکھ تین ہزار سات سو اٹھارہ ووٹ لے کر کامیا ب ہو گئے، محمد نعمان نے 71540 ووٹ حاصل کئے ہیں، اور دوسرے نمبر پر رہے، میاں اظہر تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے والد ہیں

این اے 122، لطیف کھوسہ کامیاب
این اے 122 سے تحریک انصاف کے امیدوار لطیف کھوسہ ایک لاکھ 17 ہزار 109 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، ن لیگی خواجہ سعد رفیق 77 ہزار 9 سو سات ووٹ لے کر ہا ر گئےہیں

این اے 123، شہباز شریف کامیاب
ن لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور سے قومی اسمبلی نشست جیت لی ہے،این اے 123 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق شہبازشریف 63953 ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار افضال عظیم پاہٹ 48486 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 124، ن لیگی مبشر اقبال جیت گئے
این اے 124 مسلم لیگ ن کے مبشر اقبال 55 ہزار 387 ووٹ لےکر جیت چکے ہیں جبکہ آزاد امیدوار ضمیر جھیڈو 43 ہزار 594 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے

این اے 119،مریم نواز کامیاب
این اے 119، ن لیگی رہنما مریم نواز جیت گئی ہیں،مریم نواز نے 83 ہزار 855 ووٹ حاصل کیے، جبکہ آزاد امیدوارشہزاد فاروق نے 68 ہزار 376 ووٹ لیے

این اے 120 لاہور، ن لیگ کے ایاز صادق 68143 ووٹ لےکر جیت چکے ہیں،عثمان حمزہ نے 49 22 ووٹ لئے ہیں

لاہور کے حلقہ این اے 130 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آیا ہے، نوا زشریف جیت گئے ہیں، نواز شریف نے این اے 130 سے 1لاکھ سات 71 ہزار24 ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد نے 1 لاکھ 15 ہزار 43 حاصل کئے ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد جیل میں ہیں اور ان پر کئی مقدمات ہیں،تحریک لبیک کے امیدوار نے اس حلقے سے 4456 ووٹ لئے ہیں جبکہ مرکزی مسلم لیگ کے امیدوار نے 2520 ووٹ حاصل کئے ہیں

حلقہ این اے 118 لاہور سے ن لیگی رہنما حمزہ شہباز ایک لاکھ 8 سو تین ووٹ لے کرجیت گئے تا ہم تحریک انصاف کی آزاد امیدوار عالیہ حمزہ نے ایک لاکھ پانچ ہزار ووٹ حاصل کئے ہیں،

این اے 125،126،کھوکھر برادر کامیاب
این اے 125 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ ،ن لیگ کے افضل کھوکھر65102ووٹ کامیاب لےکر کامیاب ہوگئے ،آزاد امیدوار جاوید عمر51144ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں ،این اے 126 سےن لیگ کے سیف الملوک کھوکھر67,717 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے،آزاد امیدوار ملک توقیر کھوکھر60,479 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے

این اے 127، عطا تارڑ جیت گئے، بلاول کا تیسرا نمبر
این اے 127 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ ،بلاول ہار گئے، ن لیگ کے عطا تارڑ جیت گئے، غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگی امیدوار عطاتارڑ 98210 ووٹوں کےساتھ کامیاب ہوئے ہیں، آزاد امیدوارملک ظہیر عباس 82230 کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو صرف 15005 ووٹ حاصل کرسکے.

این اے 128، عون چودھری جیت گئے
لاہور کے حلقے این اے 128 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا ہے،استحکام پاکستان پارٹی کے عون چوہدری 172576ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ہیں ،سلمان اکرم راجہ 159024ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،ن لیگ کا اس حلقے میں کوئی امیدوار نہیں تھا، ن لیگ نے عون چودھری کی حمایت کر رکھی تھی،

این اے 117، علیم خان کامیاب
این اے 117 سے آئی پی پی کے علیم خان کے 72519ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ہیںَآزاد امیدوار علی اعجاز 31 ہزار586ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے

na127

بلاول کا "تیر” چل گیا، پیپلز پارٹی اب تک قومی کی ایک،صوبائی کی 5سیٹوں سے کامیاب

آٹھ گھنٹے گزر گئے، الیکشن کمیشن نتائج دینے میں ناکام،آصف زرداری اسلام آباد،نواز گھر چلے گئے

آبائی نشست سے متوقع ہار ،نواز شریف افسردہ ،ماسک پہن کر ماڈل ٹاؤن سے روانہ،تقریر بھی رہ گئی

مخلوط حکومت کانام نہ لیں ایک پارٹی کی اکثریت ضروری ہے،نواز شریف

انتخابات ابھی تک تو پُر امن ہیں،نگران وزیراعظم

صوابی، این اے 20، ادینہ گاؤں میں خواتین ووٹر پر پابندی لگا دی گئی

سیاسی جماعتوں کی خواتین امیدوار کم ، عدالت نے الیکشن کمیشن کو کیس بھیج دیا

عمران خان کیخلاف بات کرنے پر پی ٹی آئی رہنما نے امام مسجد کو منافق کہہ دیا

Comments are closed.