باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین اور بچوں سے زیادتی و بدفعلی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی
مانگامنڈی میں تیسری جماعت کی طلبہ سے زیادتی کی کوشش پر مقدمہ درج کر لیا گیا، مانگامنڈی کے علاقے ٹبہ صماد میں ملزم اصغر علی نے اپنے ہی گھر میں ٹیوشن پڑھنے کے لئے آنیوالی 11 سالہ طالبہ کو کھیتوں میں لیجاکر زیادتی کی کوشش کی ، طالبہ نے گھر جا کر بتایا تو باپ مقدمہ درج کروانے تھانے پہنچ گیا، مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ میری گیارہ سالہ بیٹی اصغر کے گھر ٹیوشن پڑھنے جاتی تھی آج گھر لیٹ پہنچی، میں گھر سے اپنی بیٹی کو لینے نکلا ہی تو اصغر نامی شخص میری بیٹی کو گھر کے دروازے پر چھوڑ کر فرار ہوگیا ،بیٹی نے گھر پہنچتے ہی بتایا کہ اصغر مجھے کھیتوں میں لیجاکر زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کرتا رہا ،
مانگامنڈی پولیس نے متاثرہ باپ محمد اشرف کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا،مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ ملزم بااثر ہے پولیس حکام واقعہ کا نوٹس لیکر ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوائے،
واضح رہے کہ پنجاب میں ڈکیتی چوری کی وارداتیں عام ہو چکی ہیں،پنجاب پولیس لانگ مارچ کو سیکورٹی دینے میں مصروف ہے ایسے میں شہری لٹ رہے ہیں ، دن دہاڑے ڈکیتی کی وارداتیں ہو رہی ہیں ،شہری عدم تحفظ کا شکارہو چکے ہیں، پولیس کوئی کاروائی نہیں کرتی،
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام
اداروں کے خلاف تنقید کرنے والے یوٹیوبر نے معافی مانگ لی کہا نادم ہوں
عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف