پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین کے ساتھ زیادتی اور ہراساں کرنے کے واقعات میں کمی نہ آ سکی، لاہور میں ٹیکسی ڈرائیور کی جانب سے یونیورسٹی جانے والی طالبہ کو ہراساں کیا گیا ہے، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کر لیا
یونیورسٹی جانے والی طالبہ نے رائیونڈ کے علاقے سے 15ایمرجنسی پر کال کی اور پولیس کو بتایا کہ ٹیکسی ڈرائیور نے اسے یونیورسٹی لے جاتے ہوئے ہراساں کرنے کی کوشش کی، سیف سٹی ٹیم نے کاروائی کے لئے فوری پولیس کو بھجوایا، نواب ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر طالبہ کو ریسکیو کیا،سیف سٹی کیمروں کی ویڈیومیں طالبہ کو چلتی گاڑی سے اترتے اور پھر زور سے گاڑی کا دروازہ بند کرتے بھی دیکھاجا سکتا ہے،ملزم کی گاڑی کو سیف سٹی کیمروں سے ٹریس کرتے ہوئے اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی،ترجمان سیف سٹی کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے تفتیش کاآغازکردیا ہے
قبل ازیں ایک ایسا واقعہ پہلے بھی پیش آ چکا ہے، جس میں رکشہ ڈرائیور نے طالبہ کو ہراساں کیا تھا، طالبہ کو جنسی ہراساں کرنے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے گرفتار کر لیا تھا، رکشہ ڈرائیور کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا مقدمہ مسلم ٹاون پولیس نے درج کیا تھا، متاثرہ لڑکی کے بیان کے مطابق رکشہ ڈرائیور ملزم نے سفرشروع ہوتے ہی موبائل پر فحش ویڈیو چلائی اور پھر دوران سفر لڑکی کو جنسی ہراساں کرنا شروع کردیا جس سے وہ کافی ڈر گئی جبکہ اپنے بیان میں انہوں نے مزید بتایا تھا کہ رکشہ ڈرائیور نے لڑکی کا نقاب اتارنے کی بھی کوشش کی اور درست درازی کرتے ہوئے دوستی نہ کرنے پر گالیاں اور دھمکیاں بھی دیں تھیں.
:ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے
عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے
سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی