طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

0
226

چھٹی کے وقت طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی، ہراساں کرنے کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

گوجرانوالہ میں فحش حرکات سے منع کرنے پر دیور نے بھابھی کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ،پولیس کے مطابق امتیاز نے اپنی بھابھی کے سر کے بال کاٹ بھی کاٹ دیے متاثرہ خاتون نے انصاف کے لیے تتلے عالی پولیس کو درخواست دے دی واقعہ تھانہ تتلے عالی کے علاقہ گھمن والا میں پیش آیا ہ پولیس نے متاثرہ خاتون کو میڈیکل کے ہسپتال منتقل کر دیا ،متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ دیور آئے روز تشدد کا نشانہ بناتا ہے پولیس انصاف دے

دوسری جانب پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی، لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتارکر لیا گیا، نشتر کالونی پولیس نے 15کال پر فوری ایکشن لیا،ملزم عرفان منظور اپنے گھر کی چھت پر برہنہ حالت میں لڑکی کو ہراساں کرتا رہا،لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا،ملزم کو مزید کارروائی کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا،ایس پی ماڈل ٹاؤن صاعد عزیز کا کہنا ہے کہ خواتین کو ہراساں اور بدتمیزی کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کیپٹن(ر)سہیل چودھری کا کہنا ہے کہ خواتین مجرمانہ اقدام سے محفوظ رہنے اور فوری مدد کے لئے پولیس سیفٹی ایپ ڈاون لوڈ کریں،

قبل ازیں 14 سالہ سے لڑکے بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا، ترجمان لاہور پولیس کے مطابق لیاقت آباد میں علی اصغر نامی ملزم نے نوکری کا جھانسہ دیکر بد فعلی کی کوشش کی، ملزم نے شراب کے نشہ میں دھت ہوکر بد فعلی کی کوشش کی، لیاقت آباد پولیس نے ملزم علی اصغر کو گرفتار کرلیا، 14 سالہ احسان اللہ کے کزن کی مدعیت میں ملزم کےخلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کو حوالات میں بند کر دیا گیا

قبل ازیں ڈولفن سکواڈ کا ہراسمنٹ کی کال پر ریپڈ ایکشن،ملزم گرفتار کر لیا گیا،ڈولفن ٹیم کو ایک مقامی کالج کی طرف سے 15کی کال موصول ہوئی اوباش نوجوان چھٹی کے وقت سٹوڈنٹس سے نازیبا حرکات کر رہا تھا۔ترجمان ڈولفن کے مطابق نوجوان چھٹی کے دوران طالبات میں گھس کر دست درازی کرتا رہا۔ ڈولفن ٹیم نے اوباش ملزم وقار کو تھانہ قلعہ گجر سنگھ کے حوالے کر دیا۔ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایات کے مطابق خواتین کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔خواتین یا سکول انتظامیہ کسی بھی ایسے واقعے کی 15پر فوری اطلاع کریں۔

@MumtaazAwan

فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

Leave a reply