گرو نانک دیو جی کی تعلیمات کا مقصد محبت، امن تھا،بلاول

bilawal

پی پی پی چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گرو نانک دیو جی کے 554ویں جنم دن کے موقع پر سکھ برادری کے نام مبارکباد کے پیغام میں کہا ہے کہ گرو نانک دیو جی کی تعلیمات کا مقصد دنیا میں ہر جگہ محبت، امن اور ہم آہنگی پھیلانا تھا،

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو گرو نانک کی جائے پیدائش ننکانہ صاحب آنے پر خوش آمدید کہتا ہوں، سکھوں کے مقدس مقام کے محافظ کے طور پر پاکستانی قوم اور انتظامیہ ان کی یاترا کو یادگار بنانے کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی، سابق وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے سب سے پہلے بھارتی سرحد سے کرتار پور مزار تک ویزہ فری کوریڈور کی تجویز پیش کی تھی، پاکستان کا آئین اقلیتوں سمیت ہر مذہب کے ماننے والوں کو یکساں مواقع فراہم کرتا ہے اور تمام لوگ بلا تفریق اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے میں آزاد ہیں،

دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے بابا گورو نانک دیو جی کے جنم دن کے حوالے سے سکھ برادری کو مبارکباد دی اور کہا کہ بابا گورونانک دیو جی محبت۔ امن اور بھائی چارے کے داعی تھے۔ بابا گورونانک نے انسانیت سے پیار۔مساوات اور ہمدردی کے پیغام کو عام کیا۔بابا گورونانک دیوجی مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال تھے۔بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے 3 ہزار سے زائد سکھ یاتریوں کو پنجاب میں جی آیاں نوں۔ ہماری حکومت نے سکھ یاتریوں کی سہولت کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ سکھ برادری کے گوردواروں کی دیکھ بھال، تزئین و آرائش اور سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔سکھ برادری کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے ہرطرح کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ خصوصی سیاحتی پیکج کے ذریعے سکھ یاتریوں کو رہائش، سفر اور سیکورٹی کے فراہم کی جا رہی ہے

وزیراعظم نے سدھو سے جو وعدہ کیا وہ پورا کر دیا، نورالحق قادری

بابری مسجد،ہندوؤں کے خلاف فیصلہ جاتا تو ہندو دہشت گرد سپریم کورٹ میں گھس جاتے

آج جپھی رنگ لے آئی،عمران خان وہ سکندر ہیں جو لوگوں کے دلوں میں راج کرتے ہیں،نوجوت سنگھ سدھو

پاکستان نے تاریخ رقم کر دی، کرتارپور کا افتتاح، بھارتی سکھوں کے پاکستان زندہ باد کے نعرے

سکھ برادری کو آزادی ،وہ جب چاہیں پاکستان آ سکتے ہیں،عامر میر
سکھ مذہب کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کے 554ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہونے والی مرکزی تقریب میں صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر اور وزیر اوقاف بیرسٹر اظفر علی ناصر نے شرکت کی۔ وزرا یوکے، آسٹریلیا، امریکہ، کینیڈا اور بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے ہزاروں سکھ یاتریوں کیساتھ گھل مل گے۔ عامر میر نے گوردوارہ جنم استھان میں صفائی ستھرائی، سیکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ نگران وزراء نے نگرکیرتن کے جلوس ودیگر تقریبات میں خصوصی شرکت کی۔وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے اس موقع پر دنیا بھر سے آنے والے مہمان یاتریوں کو ننکانہ صاحب میں خوش آمدید کیا اور بابا گورونانک دیو جی کے جنم دن کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلمانوں کے ساتھ سکھ، ہندو، مسیحی اور پارسی اقلیتوں کا ایک خوبصورت گلدستہ ہے۔ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مکمل اور مثالی آزادی حاصل ہے۔ عامر میر کا کہنا تھا کہ اندرون و بیرون ملک سے آنے والے یاتریوں کو تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ بابا گورونانک کا پیغام امن و محبت، صلح و آشتی اور نیکی کا پیغام ہے جسے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ سکھ برادری کو بابا جی کے جنم استھان کے درشن اور ماتھا ٹیکنے کے لیے کھلی آزادی ہے اور وہ جب چاہیں پاکستان آ سکتے ہیں۔ عامر میر نے کہا کہ بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے آنے والے دنیا بھر سے مہمان یاتری ہماری پرخلوص میزبانی کی خوشگوار یادیں لے کر جائیں اور بار بار یاترا کے لیے پاکستان آئیں۔ وزیر اوقاف بیرسٹراظفر علی ناصر نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب حکومت سکھ یاتریوں کی مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے ہر طرح کی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ بابا جی کے جنم دن کی تقریبات میں شمولیت کرنے والے یاتری ہماری مہمان نوازی اور محبتوں کو کبھی نہیں بھلا پائیں گے۔

سیکرٹری انسانی حقوق ڈاکٹر محمد شعیب سے بابا گرونانک کے جنم دن پر آنیوالے سکھ یاتریوں کے وفد کی ملاقات
سیکرٹری انسانی حقوق ڈاکٹر محمد شعیب سے بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے امریکہ اور دیگر ممالک سے آئے سکھ یاتریوں کے وفد نے ملاقات کی۔ محکمہ انسانی حقوق اور یوتھ ڈیولپمنٹ فائونڈیشن کی جانب سے سکھ یاتریوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ۔ یوتھ ڈیولپمنٹ فائونڈیشن کے سربراہ شاہد رحمت نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا جبکہ ڈائریکٹر انسانی حقوق محمد یوسف نے سکھ برادری کے لیے محکمہ کی خدمات پر روشنی ڈالی ۔ ملاقات میں سکھ یاتریوں نے لاہور، ننکانہ صاحب، حسن ابدال اور کرتارپور میں سکھ برادری کے مذہبی مقامات کی دیکھ بھال اور مذہبی رسومات کی ادائیگی میں محکمہ انسانی حقوق واقلیتی امور کی خدمات کو بے حد سراہا۔ سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارے لیے دنیا بھر میں محفوظ ترین ملک ہے،پاکستان بالخصوص لاہوریوں کی بھرپور مہمان نوازی کو سراہتے ہیں۔ سکھ مہمانوں نے کہا کہ گردواروں کی دیکھ بھال کیلئے پنجاب حکومت بالخصوص وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی نے سکھ یاتریوں کو ویزا آن آرائیول اور ٹورز کا خصوصی پیکیج دینے کا اعلان کر کے ہمارے دل جیت لیے ہیں ۔ اسی لئیے ہم پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں ۔سکھ یاتریوں نے ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک کے جنم استھان، کرتار پور اور لاہور میں بہترین سکیورٹی انتظامات کی بھی تعریف کی۔سیکرٹری انسانی حقوق نے وفد کو بابا گرو نانک کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ یہ بڑا خوشی کا موقع ہے اور ہر سال سکھ برادری کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر پرانے گردواروں اور قدیمی حویلیوں کی تعمیر و بحالی کا سلسلہ شروع کرنے جارہے ہیں تاکہ سکھ بھائیوں کو حقیقت میں اپنا ہی گھر محسوس ہو جبکہ ننکانہ صاحب میں سکھ برادری کے لئے کمیونٹی سینٹر بنانے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔ سکھ وفد نے سیکرٹری انسانی حقوق اور دیگر کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے بابا گرو نانک کی سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کی دعوت دی جسکو سیکرٹری انسانی حقوق نے قبول کرلیا۔وفد میں لاڈی اولکھ،کنولجیت کور اولکھ،اونیت کور اولکھ، کرمندر دھالیوال، سوکھم دھالیوال، نرمل سدھو، ہرجیت کور سدھو،دلباغ سنگھ، پریتم سنگھ، گرمیت کور، بلجیت کور سدھو، پرمجیت کور، کمل جیت کور گل،ہردیال سنگھ کانگ، کنولجیت کور کانگ،سمرن کور کانگ،

Comments are closed.