تعلیم کا شعبہ این جی اوز کے رحم و کرم پر آ گیا

وزارت تعلیم بھی تعلیم کے نام پر ڈانس پارٹیوں کا حصہ بن گئی ،وفاقی نظامت تعلیمات کو غیر سرکاری تنظیم یونیسکو کے کہنے پر ڈانس مقابلے کروانے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا،25 مئی کو افریقہ ڈے پر ایجوکیشن ڈانس ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، جاری نوٹفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے بچیوں اور بچوں سے ڈانس پرفارم کروائیں اور ان کی ویڈیو شئیر کریں نوٹیفکیشن وفاقی وزارت تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ ،پاکستان نیشنل کمیشن فار یونیسکو کی جانب سے جاری کیا گیا ہے،اسکے بعد دوسرا نوٹفکیشن 2 اپریل کو حکومت کی طرف سے جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ 25 مئی کو تعلیمی اداروں میں ڈانس والے نوٹفکیشن پر عملدرآمد کیا جائے،

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے بچیوں اور بچوں سے ڈانس پرفارم کروائیں اور ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پرشیئر کریں،اسلامی اقدار سے متصادم نوٹیفکیشن کے اجرا ءپر والدین شدید تشویش میں مبتلا ہیں،نوٹفکیشن سامنے آیا تو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی صارفین نے احتجاج کیا، وہیں اسلام آباد میں تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کے والدین کا کہنا ہے کہ وفاقی نظامت تعلیمات کا نوٹیفکیشن ہماری اقدار اور دینی احکامات کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے، ڈانس کی تعلیم کے لئے ہمارے بچے سکول نہیں جاتے ، جس کو بچوں‌کو ڈانس سکھانی ہے وہ ڈانس اکیڈمی میں‌داخل کروا دے، زبردستی ڈانس حکومت ہمارے بچوں پر مسلط نہیں کر سکتی، آئین پاکستان سکولوں میں قران اور دین کی تعلیم کو لازمی قرار دیتا ہے۔انہوں نے حکومت سے فوری نوٹس لے کر نوٹیفکیشن منسوخ کرانے کا مطالبہ کیا ہے

اوچ شریف: جعلی خواجہ سراؤں کا ڈانس پارٹی گروپ کے نام پر مبینہ طورشی میل اور لڑکیاں سپلائی کرنے کا انکشاف

ڈانس کی تصاویر وائرل ،جرگے کے حکم پر لڑکی قتل،لڑکا فرار

گھر میں ڈانس پارٹی کی وائرل ویڈیو،ڈی آئی جی ساؤتھ نے لیا نوٹس

سٹیج ڈراموں میں فحش حرکات، 18 ڈانسرز پرپابندی کا فیصلہ

شادی میں ڈانس یا خواجہ سراؤں کی آمد پر پابندی،جرگے کا متفقہ فیصلہ

نشے میں دھت کانسٹبل کا آئی جی کے لئے پیغام”اللہ اکبر”گرفتاری ،معطلی ہو گئی

بچے سے بدفعلی کی کوشش، غیر قانونی پنچایتوں کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا،پولیس

اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی ساتھی قیدی کے ساتھ بدفعلی،جان بھی لے لی

چکوال،مدرسے کے دو اساتذہ کی 15 طلبا کے ساتھ بدفعلی

معروف مدرسے کے مہتمم کی طالب علم کے ساتھ زیادتی 

ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی نے شوہر کو مردانہ صفت سے محروم کر دیا

لاہورپولیس کا نیا کارنامہ،نوجوان کو برہنہ سڑکوں پر گھمایا، تشدد سے ہوئی موت

Shares: