تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیاں دینے کا فیصلہ

0
36

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیاں دینے کا فیصلہ متوقع ہے

تعلیمی ادارے مرحلہ وار 25 جنوری سے کھولنے کی تجویز پرفیصلہ پیر کو ہوگا،ملک بھرکے تعلیمی ادارے مرحلہ وار3 حصوں میں کھولنے کی تجویز سامنے آئی ہے،اس بار پہلے مرحلے میں ملک بھر کے پرائمری اسکولز کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا

تجویز پرفیصلہ پیر 4 جنوری کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں کیا جائے گا،اجلاس وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہوگا،اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم شریک ہونگے

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ 4جنوری کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم اور این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کریں گے،وزارت صحت کی تجاویز کے بنا تعلیمی ادارے نہیں کھول سکتے،ہم نے بچوں، اساتذہ ،ا سٹاف سب کی صحت کو دیکھنا ہے، وزارت صحت کی بریفنگ پر تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ہوگا،نجی تعلیمی اداروں کی مشکلات کا ادراک ہےاور ان کو پیکج دے رہے ہیں،

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کرونا وائرس کی دوسری لہر اور بڑھنے کیسز پر گزشتہ سال 26 نومبر سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ قبل ازیں گزشتہ سال 23 مارچ کی پہلی بندش کے بعد تعلیمی اداروں کو گزشتہ سال 15 دسمبر سے مرحلہ وار کھولا گیا تھا۔

ٹیسٹ نہ کروانے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو گولی مارنے کا رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ

تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

کرونا وائرس، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کی ہوئی موت

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

تعلیمی ادارے بند، امتحانات کب ہوں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم نے بتا دیا

تعلیمی ادارے کب سے کھلیں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم کا بڑا اعلان سامنے آ گیا

پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی سپریم کونسل کا کہنا ہے کہ حکومت 11 جنوری سے خود تعلیمی ادارے کھولنے کااعلان کرے،تعلیمی ادارے ایس او پیز کے مطابق کھولیں گے۔

Leave a reply