ریاض :سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی نوجوانوں کی حرکات نے شرمسار کردیا ،اطلاعات کے مطابق پانچ دن ہوگئے ہیں سعودی عرب کے قومی دن کو آئے ہوئےمگرجو غیراخلاقی حرکت سعودی نوجوانوں نے پیش کی وہ ابھی تک سعودیوں کے دل ودماغ سے نہیں نکلی ۔؎؎
سعودی میڈیا کے مطابق رقص وسرور کےساتھ اورپھرسعودی خواتین سے بدتمیزی والی ویڈیوز نے سعودیوں کے سرشرم سے جھکا دیئے کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں ہیں
ادھراس موقع پر کچھ غیرمناسب مناظربھی دیکھنے کوملے جب کئی سعودی جوانوں نے خواتین کے ساتھ مذاق کیا ،ادھر سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اگریہ ثابت ہوگیا کہ واقعی ایسا ہوا تو اس نوجوان کو قرارواقعی سزا ملے گی
سعودی عرب کے شہر طائف میں حکام نے ایک شخص کو عوامی پارک میں مملکت کے قومی دن کی تقریب کے دوران میں خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
اس واقعہ کا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے ذریعے پتا چلا تھا۔ ویڈیو میں نظرآنے والی متاثرہ لڑکی روایتی لمبے ڈھیلے ڈھالے لباس عبایا میں ملبوس تھی۔اس مشتبہ ملزم نے خاتون کوچھوا تھا اور پھر جلدی سے بھاگ گیا تھا۔
#VIDEO: The security authorities in Taif arrested a citizen in his 20s for harassing a woman pic.twitter.com/BUo3rqvdC1
— Saudi Gazette (@Saudi_Gazette) September 25, 2021
حکام نے بتایا ہے کہ اس مشتبہ شخص کی عمر 20 سال سے زیادہ ہے اور وہ سعودی شہری ہے۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہ مشتبہ شخص اب حکام کی تحویل میں ہے،اس کوابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں ہر سال 23 ستمبر کو قومی دن منایا جاتا ہے ، یہ دن 1932 میں عبد العزیز بن عبد الرحمن آل سعود کے ذریعے سعودی عرب کے یوم تاسیس کے طور پر منایا جاتا ہے ،
23 ستمبر 1932ء کو سعودی عرب کی حکومت کا قیام عمل میں آیا ، جب سلطان عبدالعزیز ابن سعود نے نجدو حجاز کے تمام علاقوں پر فتح و نصرت کا پرچم لہرایا اور عرب کے اس خطے کا نام المملک العربی السعودیہ رکھا گیا۔
اس دن کی مناسبت سے تمام سرکاری ادارے بند رہتے ہیں جب کہ سعودی قومی دن لوک گیتوں کے رقص ، گانوں اور روایتی تہواروں کے ساتھ منایا جاتا ہے ، سڑکوں اور عمارتوں کو سعودی پرچموں سے سجایا جاتا ہے اور لوگ سبز اور سفید لباس زیب تن کرتے ہیں ، مملکت میں چاروں طرف سبز اور سفید سعودی غبارے بھی لگائے جاتے ہیں۔