مزید دیکھیں

مقبول

سندھ حکومت کا ہولی پر ہندو برادری کیلئےدو دن کی تعطیل کا اعلان

کراچی: سندھ کی صوبائی حکومت کی جانب سے ہندو...

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب، صدر مملکت کا خطاب متوقع

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا گیا، صدر...

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، اپوزیشن کے احتجاج پر حکومتی حکمت عملی تیار

پارلیمنٹ کے آج ہونے والے مشترکہ اجلاس کا ایجنڈا...

ہائیکورٹ کے جج کے نائب قاصد کی خودکشی

لاہور: سرور روڈ کینٹ کے علاقے میں ایک افسوسناک...

طلاق کے بعد بہت خوش ہوں، فریال محمود

اداکارہ فریال محمود نے طویل عرصے سے جاری اپنی طلاق کی چہ مگوئیوں پر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ طلاق کے بعد بہت خوش ہیں-

باغی ٹی وی : فریال محمود نے کورونا وائرس کی وبا کے آغاز میں مئی 2020 میں سادگی سے ساتھی اداکار دانیال راحیل سے شادی کی تھی شادی کے محض 4 ماہ بعد ستمبر میں ہی ان کی علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں، جنہیں اس وقت اداکارہ نے جھوٹا قرار دیا تھا۔

فریال محمود اپنی طلاق کی افواہ پھیلانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر برہم

بعد ازاں اگست 2021 میں فریال محمود نے احسن خان کے شو میں مختصر طور پر بتایا تھا کہ وہ سنگل ہیں مگر انہوں نے طلاق کے حوالے سے مزید کوئی بات نہیں کی تھی اب انہوں نے ’ایکسپریس ٹربیون‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں طلاق کی تصدیق کردی اور اور دانیال راحیل کو اپنا سابق شوہر قرار دیا تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کی طلاق کب اور کن وجوہات کی بنا پر ہوئی؟ یا پھر انہوں نے خلع لی؟

اداکارہ نے انٹرویو میں طلاق کے معاملے پر سوال پوچھے جانے پر محتاط انداز میں بات کرتے ہوئے مختصراً بتایا کہ آخر لوگ ان کی طلاق سے متعلق کیوں معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں اور وہ کیوں لوگوں کو اپنی زندگی سے متعلق ہر بات بتائیں؟-

فریال محمود کا کہنا تھا کہ ان کی طلاق صرف ان تک محدود نہیں ہے بلکہ ان کے ساتھ ان کے سابق شوہر کا نام بھی اس سے جڑا ہوا ہے اور وہ بھی معروف شخصیت ہیں اور کیوں وہ ان سے متعلق بات کریں اور کیوں ان کا نام میڈیا میں اچھالیں؟ وہ اداکارہ ہیں، اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہر کوئی ان کی ذاتی زندگی یا طلاق پر ہر طرح کی بات کرے اور ان سے ہر سوال کا جواب مانگے۔

فیصل قریشی اور فریال محمود کی فلم کا پہلا ٹیزر جاری

تاہم اداکارہ نے بتایا کہ وہ شادی ختم ہونے کے بعد گزشتہ سال فلم کی تعلیم حاصل کرنے یورپی ملک اٹلی چلی گئی تھیں، جہاں انہیں زندگی کو دوبارہ شروع کرنے کا موقع ملا اٹلی میں انہیں خوشگوار زندگی گزارنے کا موقع ملا، انہیں وہاں پیار ملا، وہ خوبصورت لوگوں سے ملیں، اچھے مقامات کی سیر کی اور بہت کچھ سیکھا۔

فریال محمود نے یہ بھی واضح کیا کہ جب سوشل میڈیا میں ان کی اور دانیال راحیل کی علیحدگی اور طلاق کی خبریں چل رہی تھیں، تب ان کے درمیان کوئی اختلافات نہیں تھے اور وہ ایک ساتھ زندگی گزار رہے تھے۔

ان کے مطابق لوگوں نے اس وقت انٹرنیٹ پر انہیں طلاق یافتہ جوڑا قرار دیا اور لکھا کہ فریال محمود نے دانیال راحیل کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا جب کہ انہوں نے اپنے بھائی کو بھی ان فالو کیا تھا۔

فریال محمود نے کہا کہ قسمت کا لکھا کبھی ٹل نہیں سکتا اور ان کی قسمت میں سابق شوہر دانیال راحیل کے ساتھ علیحدگی لکھی تھی تو اس رشتے کا ختم ہونا لازم تھا۔

اداکارہ فریال نے مزید کہا کہ اگر کوئی مجھ سے پوچھے کہ میں طلاق کے بعد کیسے برداشت کر رہی ہوں لوگوں کی جانب سے کی جانے والی باتیں اور سوالات تو اس سوال پر صرف میں یہ ہی کہوں گی کہ میں بہت خوش اور دوبارہ فی الحال شادی نہیں کرنا چاہتی ہوں۔

اداکارہ سونیا حسین مجھ سے حسد کرتی ہیں فریال محمود

فریال محمود نے کیریئر کے آغاز میں جسمانی ساخت پر نامناسب رویہ اختیار کیے جانے سے متعلق کہا کہ زائد الوزن ہونے کی وجہ سے انہییں موٹا کہا جاتا تھا اور انہیں وزن کم کرنے کے مشورے دیئے گئے انہیں پروڈیوسرز اور ہدایت کار بتاتے تھے کہ موٹاپے کی وجہ سے انہیں کبھی بھی مرکزی کردار نہیں ملے گا، اس لیے انہیں اپنا وزن کم کرنا چاہیے۔

انہوں نے حیران کن انکشاف کیا کہ ’مریم‘ نامی ڈرامے میں کام کرتے وقت ہدایت کار نے انہیں کہا کہ وہ مرکزی کردار ادا نہیں کر سکتیں، کیوں کہ مذکورہ کردار خالص کنواری لڑکی کے لیے لکھا گیا ہے ہدایت کار کا خیال تھا کہ فریال کا وزن زیادہ ہے تو وہ کنواری نہیں ہوں گی۔

انہوں نے پاکستان میں سانولی رنگت کی وجہ سے بھی تفریق روا رکھے جانے پر بات کی اور کہا کہ ملک میں گوری رنگت کو ہی سب کچھ سمجھا جاتا ہے۔

اس سے قبل اپنے ایک اور انٹرویو میں فریال محمود نے شوبز انڈسٹری سے منسلک اپنے ذاتی تجربات اورمشکلات کا کھل کر اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اس لئے لوگوں کومشکل لگتی ہوں کیونکہ انہیں تفریح فراہم نہیں کرتی۔

فریال محمود بھی پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ پر بول پڑیں

انہوں نے بتایا کہ شوبزانڈسٹری میں ایمانداری کے ساتھ اپنی موجودگی کو برقراررکھنا اور آگے بڑھنا بہت مشکل ہے۔ اگر آپ کو روایتی طریقے آتے ہیں کہ کس کو کہاں کاٹنا ہے، کس کے بارے میں کیا بات پھیلانی ہے، کہاں پارٹی کرنی ہے یا کسی کے ساتھ کھانے پر چلے جائیں تو پھر بہت آسان ہے-

اداکارہ نے بتایا تھا کہ انسان کی عزت اس کے اپنے ہاتھ میں ہوتی ہے۔ میں نے 8 سال کے دوران بہت کچھ دیکھا ہے۔ مجھے مختلف طریقوں سے یہ کہا جاتا تھا کہ آپ مجھے ایک سال دے دیں، کہیں باہرچلتے ہیں، میں کہتی تھی کہ ایک نہیں دو سال لے لیں ساتھ کام کرتے ہیں۔ ایسی کیا بات کرنی ہے جو دفترمیں نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے بتایا تھا کہ آدمی جتنا اوپر جاتا ہے اس کی ٹھرک بھی اتنی ہی زیادہ ہوتی ہے۔ سب سے اوپرجوآدمی ہوتا ہے وہ مجھ پر سوال اٹھاتا ہے کہ میرا رویہ اتنا کیوں خراب ہے، کوئی تمہارے ساتھ کام کیوں نہیں کرنا چاہتا۔ حتیٰ کہ میں ہمیشہ وقت پر پہنچتی ہوں، مجھے کسی اداکارکے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں اورمیں اپنے کام سے کام رکھتی ہوں۔

خراب رشتہ ازدواج سے احسن انداز میں نکلنا ایک حق ہے نہ کہ گناہ،طوبیٰ انور