پاکستان اور امریکا کے مابین تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں،امریکی سفیر

0
108
safeer

پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے مابین تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امریکا کے یوم آزادی کی تقریب ہوئی جس میں امریکی سفیر، وفاقی وزیر احسن اقبال ، گورنر سندھ و دیگر نے شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ "بعض اوقات دونوں ممالک کو بڑی بڑی مشکلات کا سامنا رہا ہے مگر ہماری شراکت داری ہمیشہ ہماری قومی خوش حالی اور سلامتی میں اضافے کی جانب جاری طویل سفر کا کلیدی حصہ رہی ہے”۔

کرکٹ کیلئے امریکا،پاکستان کے عوام کی محبت ان میں قربت کے نئے موقع فراہم کرتی ہے۔احسن اقبال
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے امریکی عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان اور امریکا کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات ہیں، ہمیں اس ملک سے بہت کچھ سیکھنا ہے، ہمیں مختلف شعبوں میں اس کی دوستی کی ضرورت ہے،کرکٹ کیلئے دونوں ممالک کے عوام کی محبت ان میں قربت کے نئے موقع فراہم کرتی ہے،حال ہی میں امریکی عوام کی کرکٹ کے کھیل میں گہری دلچسپی دیکھی گئی، حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے دونوں ممالک میں لاکھوں لوگ لطف اندوز ہوئے،

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان سفارتی تعلقات اتنے ہی پرانے ہیں جتنا خود پاکستان ہے، پاکستان جغرافیائی لحاظ سے خطے کا اہم ترین ملک ہے، پاکستان قدرتی، انسانی وسائل اور صلاحیتوں سے مالامال ملک ہے ، 60 فیصد پاکستانیوں کی عمر 30 سال سے کم ہے،باصلاحیت نوجوان ہماری آبادی کا اہم ترین اثاثہ ہیں، نوجوانوں کی بڑی تعداد پاکستان کو جدت، صنعت کاری، اور اقتصادی ترقی کے وسیع مواقع پیش کرتی ہے۔وفاقی وزیر نے اس موقع پر پاکستانی عوام کی غزہ میں جنگ اور تشدد کے خاتمے کے لیے اور جموں و کشمیر کے عوام کے جمہوری حق خود ارادیت کی حمایت کے لیےامریکا سے وابستہ توقعات پر بھی اظہار خیال کیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ وقت آگیا ہے دونوں ممالک خطے کے وسیع تر مفاد میں ایک دوسرے کے مزید قریب آئیں،چاہتے ہیں کہ امریکا سے تجارت اور سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہو۔

راولا کوٹ،فرار ہونے والے قیدی تاحال گرفتار نہ ہوسکے، ماسٹر مائنڈ غازی شہزاد

بھارتی فوجی افسران اور سائنسدان عورتوں کے "رسیا” نکلے

چڑیل پکی مخبری لے آئی، بابر ناکام ترین کپتان

محافظ بنے قاتل،سیکورٹی گارڈ سب سے بڑا خطرہ،حکومت اپنی مستی میں

شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

شیر خوار بچوں کے ساتھ جنسی عمل کی ترغیب دینے والی خاتون یوٹیوبر ضمانت پر رہا

مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی

پاکستان کی جانب سے دوستی کا پیغام اور مودی کی شرانگیزیاں

پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم

بابراعظم کے بھائی کا ذریعہ آمدن بتا دیں میں چپ ہو جاؤں گا، مبشر لقمان

Leave a reply