مشن امپوسبل 7 کی شوٹنگ کے دوران ٹام کروز کے چلتی ٹرین پر خطرناک اسٹنٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
مشن امپوسبل 7 کی شوٹنگ کے دوران ٹام کروز کےایک خطرناک اسٹنٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-
باغی ٹی وی:ہالی وڈ سُپر اسٹار ٹام کروز اپنے خطرناک اسٹنٹس کے باعث مشہور ہیں مگر کئی بار لوگ اپنے پسندیدہ اداکار کو خوفناک اسٹنٹ کرتے دیکھ کر خوفزدہ ہوجاتے ہیں ایسا ہی کچھ ناروے میں ہوا جہاں سڑک پر لوگ اس وقت دنگ رہ گئے جب انہوں نے ٹام کروز کو تیز رفتار ٹرین کی چھت پر بیٹھے دیکھا جہاں وہ ان کو دیکھ کر ہاتھ ہلا رہے تھے۔
ہالی ووڈ کے شہرہ آفاق اداکار ٹام کروز مشن امپوسیبل سیریز کی نئی فلم کی عکس بندی میں مصروف ہیں۔
اس وقت جاری فلم کی شوٹنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئرنگ کے بعد خوب وائرل ہورہی ہے جس میں ٹام کروز کو چلتی ٹرین کی چھت پر اسٹنٹ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہےٹام کروز ٹرین کی چھت پر بیٹھ کر اپنے مداح کو ہاتھ بھی ہلا رہے ہیں۔
ایک ٹک ٹاک صارف نے ویڈیو کو پوسٹ کیا جس میں ٹام کروز تیز رفتار ٹرین کی چھت پر بیٹھے ہوئے ہیں۔
Norwegians spot Tom Cruise sitting on a train pic.twitter.com/xQno1oT7Qe
— Fifty Shades of Whey (@davenewworld_2) October 3, 2020
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 58 سالہ ٹام کروز نے ٹرین کے اوپر سے مداحوں کی جانب ہاتھ ہلایا اور دیکھنے والے حیرت سے چیخنے لگے۔
مشن امپوسبل 7 کی شوٹنگ رواں سال فروری میں کورونا وائرس کے باعث روک دی گئی تھی اور ستمبر میں پروڈکشن کو دوبارہ آغاز ہوا۔
تاہم اب یہ فلم جولائی 2021 کی بجائے نومبر 2021 میں ریلیز ہوگی اور اس فلم کی شوٹنگ خلا میں بھی کی جائے گی تو اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ اور ایک تاریخی اقدام ہوگا۔
واضح رہے کہ ٹام کروز اس سے قبل دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ پر حیران کن اسٹنٹ کرچکے ہیں جبکہ ایک اے 400 فوجی طیارے پر بھی اسٹنٹ کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔