تمباکو سیکٹر میں سالانہ 70 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف

تمباکو سیکٹر میں سالانہ 70 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے تمباکو سیکٹر میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نافذ کر دیا

پاکستان ٹوبیکو کمپنی جہلم سے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا آغاز کیا گیا پاکستان میں تمباکو سیکٹر میں سالانہ 70 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے نئے سسٹم کے نفاذ سے مارکیٹ میں ٹیکس کی مہر والے سگریٹس ہی فروخت ہو سکیں گے

وزیر خزانہ شوکت ترین نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی،اس موقع پر شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ٹریک اینڈ ٹریس نظام سے ٹوبیکو سیکٹر کو دستاویزی بنانے میں مدد ملے گی،ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ سے ٹیکس چوری سے ہونے والے نقصان سے بچا جا سکے گا،

ماہرین کے مطابق پچاس کمپنیوں کی پیداوار اور فروخت کی نگرانی کے مقابلے میں 10 تھریشنگ پلانٹس کی نگرانی زیادہ آسان ہے جو ٹیکنالوجی کی مدد سے زیادہ موثر انداز میں انجام دی جاسکتی ہے۔ پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے رواں سال جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق 61کمپنیاں مجموعی طور پر 56.485ملین کلو گرام ٹوبیکو کی خریداری کریں گی جبکہ دو سرفہرست کمپنیاں 71.5 فیصد جبکہ باقی 59 کمپنیاں 28.5 فیصد تمباکو خریدیں گی

۔ماہرین نے حکومت پر زور دیا ہے کہ سگریٹ کی غیر قانونی فروخت سے چوری ہونے والے ٹیکسوں کی روک تھام کی جائے تا کہ معشیت کو پہنچنے والے بھاری نقصان کے ساتھ حکومت کے انسداد تمباکو نوشی کے اقدامات کو بھی کامیابی سے ہمکنار کیا جاسکے

قبل ازیں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت انسداد منشیات اور خصوصی افراد کی فلاح کیلئے وائس چانسلرز کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکتر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کو منشیات اور تمباکو کے استعمال سے پاک بنانے کی ضرورت ہے،

@MumtaazAwan

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کا واقعہ،بلاول بھی خاموش نہ رہ سکے

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کا واقعہ، حکومتی شخصیت کا متاثرہ لڑکی سے رابطہ

پر تشدد رویہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،شیریں مزاری

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کے واقعہ پر وزیراعظم عمران خان کا نوٹس

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی ،بختاور زرداری بھی پھٹ پڑیں

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،آئی جی پنجاب نے پولیس کو کیا حکم دے دیا؟

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم،افسران لڑکی کے گھر پہنچ گئے

Comments are closed.