ٹینکر مافیا کا قبضہ ختم کرواکر گراؤنڈ بنوانا بڑا اقدام ہے

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹینکر مافیا کا قبضہ ختم کرواکے گراؤنڈ بنوانا بڑا اقدام ہے۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے وزیراعظم عمران خان کے خصوصی فنڈز سے قائم ہونے والے گراؤنڈ کا دورہ کیا اس موقع پر رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے آفریدی کو میدان سے متعلق بریفنگ دی۔

بوم بوم آفریدی نے کہا کہ گلشن اقبال کے نوجوانوں کے لیے گراؤنڈ وزیراعظم کا بڑا تحفہ ہے، نوجوان کے لیے کھیلوں کے میدان آباد ہونا خوش آئند قدم ہے۔

اس موقع پر رکن اسمبلی عالمگیر خان نے کہا کہ آنے والے وقت میں مزید کھیلوں کے منصوبے مکمل کریں گے۔

واضح رہے کہ کراچی کے بیشتر علاقوں میں میدانوں پر قبضہ مافیا کا راج ہے یا پھر گراؤنڈ ابتر صورت حال کے باعث کچرا کنڈی کا ڈھیر بن گئے ہیں۔

پی ٹی آئی رکن اسمبلی عالمگیر خان کے اقدام کو گلشن اقبال کے نوجوان کرکٹرز کی جانب سے بھی سراہا جارہا ہے۔

Comments are closed.