تنخواہوں میں عدم اضافے پر ریلوے ملازمین کا احتجاج،ریلوے کا پہیہ جام کرنیکا اعلان

0
45

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی بجٹ میں تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر سرکاری ملازمین نے احتجاج شروع کر دیا

پنجاب کے‌صوبائی دارالحکومت لاہور میں ریلوے ملازمین نے احتجاج کیا، عنایت گجر صدر ریلوے یونین یونین کی قیادت میں انجن شیڈ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

اس موقع پر عنایت گجر کا کہنا تھا کہ ہم ظالمانہ بجٹ کو نامنظور کرتے ہیں مہنگائی کے تناسب سے ہماری تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے ہوں جب تک اضافہ نہیں کیا جائے گا ہمارا احتجاج جاری رہے گا.

اس موقع پر علامتی پتلا بھی چلایا گیا،ریلوےملازمین نےاحتجاجا ٹرین انجن بھی روک لیے ،احتجاج میں بڑی تعداد میں ریلوے ملازمین شریک ہوئے

پاکستان اور بھارت کے مابین جنگ کا امکان ؟ شیخ رشید نے کی پیشنگوئی

شہباز شریف لندن کیا بھول آئے؟ دوبارہ لندن جانے کی اجازت ملے گی؟ شیخ رشید کا بڑا دعویٰ

چھوٹی عید پر قربانی نہیں بلکہ گرفتاریاں ہوں گی،کس کس کی؟ شیخ رشید نے بتا دیا

آئے روز ریلوے میں حادثات ہو رہے ہیں جبکہ ریلوے افسران بڑی بڑی تنخواہیں لے کر بیٹھے ہیں، چیف جسٹس

ریلوے میں نااہل افراد کی بھرمار،ٹرین یا جہاز حادثہ مذاق نہیں،سپریم کورٹ نے بڑا حکم دے دیا

ریلوے ملازمین کا کہنا تھا کہ یہ پہلا بجٹ تھا جس میں تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوا حالانکہ مہنگائی میں اضافہ ہو گیا ہے، اگر تنخواہوں میں اضافہ نہ کیا گیا تو ہم ملک بھر میں ریلوے کا پہیہ جام کر دیں گے، ملازمین کے ساتھ حکومت ظلم کر رہی ہے، ظالمانہ پالیسیاں کسی صورت برداشت نہیں ، ہم اپنا حق لینے کے لئے سڑکوں پر نکلیں گے ، آج کا مظاہرہ حکومت کے لئے پیغام ہے

ٹرین میں چائے فروخت کرنے والا گرفتار

Leave a reply