تنویر الیاس وزارت عظمی کے بعد پارٹی صدارت سے بھی فارغ

0
42

تحریک انصاف نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں حزبِ اختلاف کی نشستوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ آزاد کشمیر میں پیدا سیاسی صورتحال پر تحریک انصاف کے قائدین کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کی ۔ اجلاس کے دوران آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں نئے وزیراعظم کے انتخاب کے بعد کی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں حزبِ اختلاف کی نشستوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کر لیا جس کے بعد خواجہ فاروق اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔ عمران خان نے ہدایت کی کہ خواجہ فاروق پارلیمانی پارٹی کا اجلاس فوری طلب کریں۔ جبکہ خواجہ فاروق کے طلب کردہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے والے اراکینِ قانون ساز اسمبلی ہی کو تحریک انصاف کا حصہ شمار کیا جائے گا۔

خواجہ فاروق کی قیادت میں حزبِ اختلاف کی نشستوں پر بیٹھنے والے اراکین ہی تحریک انصاف کا حصہ رہ سکیں گے۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے کنارہ کشی کرنے والے اراکین کے تحریک انصاف سے اخراج کی کارروائی شروع کی جائے گی
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
دوسری طرف تحریک انصاف آزاد کشمیر کی صدارت کی ذمہ داری سابق وزیراعظم عبدالقیوم نیازی کے سپرد کر دی گئی ہے۔ عبدالقیوم نیازی جلد ریاست میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کریں گے۔ اور یوں تنویر الیاس وزارت عظمی کے بعد پارٹی صدارت سے بھی فارغ ہوگئے. اُدھر پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے اراکینِ قانون ساز اسمبلی کے جماعت سے اخراج کی بعد حلقوں کی سطح پر امیدواروں کے تعین کا عمل بھی ساتھ ساتھ مکمل کیا جائے گا۔

Leave a reply