میں نے کسی کو شمولیت کا نہیں کہا. سردار تنویر الیاس

0
42

میں نے کسی کو شمولیت کا نہیں کہا. سردار تنویر الیاس

سردار تنویر الیاس نے چوہدری سرور کے ہمراہ لاہور آئے ہیں اور کہا کہ پورے پاکستان کا دل لاہور کے ساتھ دھڑکتا ہے جبکہ جناح ہاؤس پر دل بہت دکھا ہے، جس نے بھی یہ کیا عمران خان یا جو بھی بہت غلط کیا. ان کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین ہمارے بزرگوں میں آتے ہیں، ان سے مشورے کرتا رہتا ہوں، چوہدری سرور کے ساتھ تحریک انصاف اکھٹے تھے.

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سیاسی اور معاشی گرداب میں ہیں عمران خان اس کے ذمہ دار ہیں، چوہدری سرور نے برطانیہ کی نے نیشنیلٹی چھوڑی اور پاکستان آئے، ہم ایک مکمل ایجنڈا رکھتے ہیں تاہم ہم دوسری قیادتوں کے ساتھ مشاورت کریں گے ٹیبل پر بیٹھے گے جبکہ عمران خان کہتا تھا میں ٹیبل پر نہیں بیٹھوں گا، ہم آپ لوگوں کو مایوس نہیں کریں گے، چوہدری سرور کو شجاعت حسین نے مینڈیٹ دیا ہے، سیاسی طور پر چوہدری شجاعت حسین دور اندیش سیاست دان ہیں، ہم ملک سے گرداب ، بے چینی اور اضطراب ختم کریں گے.

جبکہ چودھری سرور نے کہا کہ آج ہماری بہت اچھی میٹنگ ہوئی ہے اور میں ہمیشہ سے معترف تھا کہ شجاعت حسین بڑے آدمی ہیں جبکہ شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آپ پوری ٹیم کے ساتھ آئے تاہم یہ پوری ٹیم کے ساتھ آئے گے اور ملاقات کریں گے. علاوہ ازیں سردار تنویر الیاس نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کے معاملہ پر کہا کہ میں نے کسی کو شمولیت کا نہیں کہا تھا جبکہ میں نے تو کہا تھا چودھری شجاعت کی مشاورت سے ملک کو گرداب سے نکالنے کے لیے کرادر ادا کروں گا اور مسلم لیگ کا آزاد کشمیر میں کوئی چیپٹر نہیں.

سردار تنویر الیاس نے نے مزید یہ بھی کہا کہ چودھری سرور بات ٹوئسٹ کر گئے ہیں میں انکی بات سے متفق نہیں جبکہ میرے ساتھ تحریک انصاف کے 17 ارکان پارلیمنٹ ہیں۔ تاہم اس بارے میں چودھری سرور نے کہا کہ یہ اپنے ساتھیوں سے مشاورت کر کے اپنے فیصلے کے بارے بتائیں گے۔

جبکہ اس سے قبل خبریں سامنے آئیں تھیں کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے مسلم لیگ ق میں شمویلت کا اعلان کیا اور جناح ہاؤس لاہور کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات افسوس ناک ہیں، عمران خان نام نہاد سیاسی رہنما ہے جنہوں نے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی اور ان سے جھوٹے وعدے کیئے۔


انہوں نے کہا کہ ہر مشکل وقت میں فوج عوام کے ساتھ کھڑی رہتی ہے جب کہ سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا۔ تنویر الیاس نے عمران خان کا کیس فوجی قوانین کے تحت چلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی کام بتائیں جو عمران خان نے بحیثیت سیاسی لیڈر کیا ہو۔ دوسری جانب اسلام آباد میں سابق سابق پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ قانون اپنا راستہ لے گا، پاکستان 25 کروڑ کی آبادی کا ملک ہے، 25 کروڑ عوام کو زرداری اور نواز کے سہارے نہیں چھوڑا جا سکتا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کسی طور پر ممکن نہیں کہ عوام کو پی ڈی ایم پر چھوڑ دیا جائے، یہ حکومت موجودہ صورتحال کی براہ راست ذمہ دار ہے، البتہ بحران کو حل کرنے کے لیے اپنی کوششیں کریں گے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پرویز خٹک، اسد قیصر، حماد اظہر، فرخ حبیب و دیگر سے رابطہ کیا، پاکستان کو مستحکم حل کی طرف لانا ہے جب کہ اس مشکل وقت میں بے شمار کارکنان جیلوں میں گئے جنہیں جیلوں سے نکالنا ہماری ذمہ داری ہے۔

Leave a reply