عام انتخابات کے لئے مسلم لیگ ن نے گزشتہ روز فیصل آباد سے ٹکٹ جاری کئے تاہم ن لیگی رہنما طلال چودھری اور خاتون سابق رکن اسمبلی عائشہ رجب بلوچ کو ٹکٹ نہ دیا گیا، جس کے بعد طلال چودھری ابھی تک خامو ش ہیں تا ہم عائشہ رجب بلوچ نے آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے
ن لیگ کی جانب سے تاندلیانوالہ کے حلقہ این اے97 سے عائشہ رجب علی کے دیور علی گوہر کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، عائشہ رجب نے این اے 97 سےکاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، عائشہ رجب علی نے ٹکٹ نہ ملنے پر کہا کہ جتنی قربانی رجب بلوچ نے دی تاندلیانوالہ کے عوام جانتے ہیں،لوگوں سے کیا وعدہ پورا کروں گی اور الیکشن میں حصہ لوں گی.
رجب علی کی پارٹی کیلئے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں میں نے پارٹی کے تمام جلسوں اورکارنر میٹنگز میں بڑے قافلوں کےساتھ شرکت کی ہر فارم پر پارٹی کو متحرک کرنے کیلئے کردارادا کیاپارٹی کی جانب سےیکسر نظرانداز کیا گیاحلقہ این اے97 تاندلیانوالہ سے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لوں گی
— Ayesha Rajab Baloch (@AyeshaRajabAli1) January 11, 2024
حلقہ این اے 96 میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کا معاملہ،طلال چوہدری ٹکٹ لینے میں ناکام نواب شیر وسیر کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا گیا، طلال چودھری تا حال ٹکٹ نہ ملنے پر خاموش ہیں، انکا فی الوقت کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین میں بحث جاری ہے کہ طلال چودھری اور عائشہ رجب علی کو ٹکٹ کیوں نہ ملا، صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوںکو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا،ایک صارف کا کہنا تھا کہ آل شریف نے بانیِ تنظیم سازی طلال چوہدری اور عائشہ رجب کو ٹکٹ دینے سے انکار کردیا
آل شریف نے بانیِ تنظیم سازی طلال چوہدری اور عائشہ رجب کو ٹکٹ دینے سے انکار کردیا😆😂😝#ساڈا_بلا_بھاری_ہے
— Ali hassan Rao (@Alihass68134141) January 11, 2024
واضح رہے کہ فیصل آباد میں ایک واقعہ پیش آیا تھا، عائشہ رجب علی کے بھائیوں نے طلال چودھری پر تشدد کیا تھا جس سے طلال چودھری زخمی ہو گئے تھے،واقعہ پر طلال چودھری کا کہنا تھا کہ وہ تنظیم سازی کرنے گئے تھے،طلال چوہدری کے متعلق میڈیا اور سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیر گردش رہیںکہ ان کو عائشہ رجب علی کے بھائیوںنے تشدد کا نشانہ بنایا ہے . اس لیے کہ طلال چوہدری نے عائشہ رجب کے بیٹے کو بلیک میل کیا تھا.طلال چوہدری نے خود اپنے موبائل سے کال کر کے پولیس کو بلایا تھا مدینہ ٹاؤن تھانہ کے اے ایس آئی نے ان کا بیان بھی ریکارڈ کیا تھا.طلال چوہدری کہتے ہیں کہ وہ رات تین بجے ایک سیاسی میٹنگ کرنے عائشہ رجب علی کے گھرمیں گھسے تھے،
ن لیگی رہنما طلال چوہدری کے واقعے سے متعلقہ مبینہ کردار سابق ایم این اے عائشہ رجب علی نے میڈیا سے درخواست کی تھی کہ ان کو اس سلسلے میںمزید زیر بحث نہ لایاجائے .ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ” آج سارا دن جس طریقے سے سوشل میڈیا اورالیکٹرانک میڈیا کی جانب سے میری ذات پہ جو جو بات ہوئی وہ صرف میری نہیں عورت ذات کی تذلیل کی گئی میں بھی ایک ماں ہوں ،بہن ہوں اور کسی کی بیٹی ہوں اور ایک عزت دار گھرانے سے ہوں ، میرا کسی معاملے سے کوئی تعلق نہیں ، میری درخواست ہے سنی سنائی بات پر یقین نہ کیا جائے”
ایمانداری کے ساتھ خدمت کی،فحش ویڈیو وائرل ہونے کے بعد زبیر عمر کا ردعمل آ گیا
ویڈیو لیک کلب میں اب تک کون کون ہوا شامل؟ کن اہم شخصیات کی "ویڈیوز ہوئیں "لیک”
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا
ڈنڈا تیار، کورٹ مارشل کی گونج،پی آئی اے بند، مبشر لقمان نے کہانی کھول دی
جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا
جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام
عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج