پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان،ر تاریخ میں پہلی بار انڈیکس 71 ہزار کی حد پار

ایک موقع پر 100 انڈیکس 71 ہزار 861 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا
0
411

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے نئے ریکارڈز قائم ہو رہے ہیں،جبکہ مسلسل تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔

باغی ٹی وی : کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، آج کاروباری روز کے آغاز سے ہی اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور تاریخ میں پہلی بار انڈیکس 71 ہزار کی حد پار کرگیاآج کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 523 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 71 ہزار 433 پوائنٹس پر بند ہوا ایک موقع پر 100 انڈیکس 71 ہزار 861 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

دن بھر مجموعی طور پر 386 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،216 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 138 کے شیئرز میں کمی ہوئی،مارکیٹ میں 63 کروڑ 94 لاکھ سے زائد شیئرز کالین دین ہوا،سٹاک مارکیٹ میں 30 ارب 87 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔

واضح رہے کہ رہے کہ گزشتہ کئی روز سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور 100 انڈیکس روز نئی بلندی کو چھو رہا ہے،جبکہ گزشتہ ہفتے اسٹاک ایکسچینج میں ملکی تاریخ میں پہلی بار 100 انڈیکس میں تیزی سے 71 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور ہوئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے بعد قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی،کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونا 3500 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 48 ہزار 700 روپے کا ہوگیا، اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3021 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 03 ہزار 220 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ 95 ہزار 452 روپے ہو گئی، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30 ڈالر کم ہونے سے 2381 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب پیر کے روز ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے کی کمی سے 2750 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 25.72 روپے کی کمی سے 2357.88 روپے کی سطح پر آگئی۔

Leave a reply