پاکستان شوبز اںڈسٹری کے ماضی کے معروف اداکار کمپئیر اور ہر دلعزیز طارق عزیز شو کے میزبان طارق عزیز اس دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں ان کی وفات پر شوبز فنکار، کرکٹر اور معروف شخصیات اپنے غم کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت اور پی ٹی وی کیلئے ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔
باغی ٹی وی : مسحور کن شخصیت کے مالک اور ناظرین و حاضرین کو اپنی گفتگو کے سحر میں جکڑ لینے والی ہر دلعزیز شخصیت کی وفات سے ایک خلا پیدا ہو گیا ہے جسے پُر کرنا ناممکن ہو گا-ان کی وفات پر جہاں ان کے مداح غمگین ہیں وہیں شوبز شخصیات سمیت پاکستانی کرکٹر اور معروف شخصیات بھی غمزدہ ہیں اور اپنے غم کا اظہات اپنے سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے کر رہی ہیں –
Rest in peace Tariq Aziz Sahab. You gave us an era. A childhood full of memories. You gave us gifts and so much more. We forget our heroes too soon. But I am confident you shall never be forgotten. Such was your presence. #RIP #TariqAziz https://t.co/xMNGO29P7s
— Ali Zafar (@AliZafarsays) June 17, 2020
علی ظفر نے اٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ اللہ آپ کی روح کو سکون دے آپ نے ہمیں یادوں سے بھرا بچپن تحائف اور بہت کچھ دیا-گلوکار نے لکھا کہ ہماری قوم اپنے ہیروز کو بہت جلد بھول جاتی ہے لیکن طارق عزیز کی شخصیت کبھی نہیں بھلائی جائے گی۔آپ کے ساتھ ہی ایک عہد بھی اختتام پزیر ہوا ہے-
DAIKHTI ANKHOO AUR SUNTAY KANOO.
RIP Tariq Aziz Sb,What an Icon.The only time I asked A guest to start the show & I remmember his hands trembling when he held the Mike (because of his age) BUT the moment cameras started rolling, the Voice came out with its trademark Grandeour.. pic.twitter.com/N4f90zRbd6— vasay chaudhry (@vasaych) June 17, 2020
معروف میزبان و اداکار واسع چوہدری نے ابھی طارق عزیز کو خراج عقیدت پیش کیا۔
A big part of my childhood. May you rest in peace sir. Thankyou for entertaining us with your game shows & so much more❤️
“Dekti aankhon or suntay kanon ko#TariqAziz ka salam” 🤲🏻— MAWRA (@MawraHocane) June 17, 2020
اداکارہ ماورہ حسین نے اپنے پیغام میں لکھا کہ’میرے بچپن کو یادگار بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے طارق عزیز آج دنیا سے رخصت ہوگئے، اللہ آپ کو دائمی سکون عطا کرے۔ ہمیں اپنے گیم شوز اور اس سب کے لئے جس سے اپ نے ہمیں لطف اندوز کیا آپ کا شکریہ انہوں نے طارق عزیز کا معروف ڈائیلاگ ’دیکھتی آنکھوں اور سنتے کانوں کو طارق عزیز کا سلام‘ بھی تحریر کیا-
Another day, another big loss 💔
RIP #TariqAziz My heart aches 😔 pic.twitter.com/BQpZrFF345— Saba Qamar (@s_qamarzaman) June 17, 2020
اداکارہ صبا قمر نے لکھا کہ ایک اور دن ایک اور بڑا نقصان انہون نے لکھا کہ وہ طارق عزیز کی وفات کی خبر سننے کے بعد شدید دل شکستہ ہیں۔
Another huge loss 😞 Tariq Aziz Saab you will be missed. #TariqAziz 🇵🇰 pic.twitter.com/zEoSOowrBz
— Bilal Ashraf (@IamBilalAshraf) June 17, 2020
اداکار بلال اشرف نے طارق عزیز کی موت کو ایک بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے لکھا کہ طارق عزیز کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
My heart just fell to the floor 💔 One of the most respected, mesmerizing and engaging personalities till date, is no more. A superstar, a larger than life personality with the kindest heart. May he rest in eternal peace. He will live on in our hearts 4ever #RIPLegend #TariqAziz pic.twitter.com/YQfNqmnNIF
— Ali Rehman Khan (@alirehmankhan) June 17, 2020
علی رحمن خان نے لکھا کہ میری زندگی کی نہایت معزز اور دل چسپ شخصیات میں سے ایک طارق عزیز اب ہم میں نہیں ہیں اللہ ان کی روح کو سکون دیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے-
Couldnt have said it better myself.
Rest in Power #TariqAziz https://t.co/ggZqf3YraB— Mansha Pasha (@manshapasha) June 17, 2020
اداکارہ منشا پاشا نے بھی طارق عزیز کو خراج عقیدت پیش کیا-
Legend is, what legend does. He served us all. For so so long. Pakistan is indebted to you Tariq Aziz Sir. Truly, the end of an era.
May Allah bless you. My condolences to his family and all of Pakistan. 🙏🏼♥️🇵🇰#TariqAziz pic.twitter.com/kRflbgrfVu— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) June 17, 2020
اداکارہ ماہرہ خان نے طارق عزیز کی وفات پر گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طارق عزیز کی پاکستان کیلئے کی گئی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ لیجنڈ طارق عزیز نے طویل عرصے تک پاکستان کی خدمت کی جس کے ہم سب مقروض ہیں۔ طارق عزیز کی وفات کے ساتھ ہی فن کی دنیا کا ایک عہد اختتام پذیر ہوا ہے۔
https://twitter.com/AftabIqbaI/status/1273178836667154433?s=19
آفتاب اقبال نے لکھا کہ پاکستان نے آج ایک ہیرا کھودیا ہے افسوس اس ملک میں ہیروں کی قدر تب ہوتی ہے جب وہ اس دنیا فانی سے کوچ کر جاتے ہیں پاکستان ٹیلی ویژن پر سب سے پہلی سنے جانے والی آوز طارق عزیز کی تھی وہ اکیلا شخص ہی پوری ٹیلی ویژن انڈسٹری تھا اللہ انکو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے آمین-
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ pic.twitter.com/t6g0qa15QB
— Feroze Khan (@ferozekhaan) June 17, 2020
اداکار فیروزخان نے بھی افسوس کا اظہار کیا-
وہ تالیوں کی گونج میں دوڑتا ہوا آتا۔۔
شروع اللہ کے نام سے کرتا، سُنتے کانوں اور دیکھتی آنکھوں کو سلام کرتا،
عوام میں خوشیاں اور معلومات بانٹتا،
پاکستان پائندہ باد کا نعرہ لگا کر آئندہ ملاقات کا وعدہ کرکے چلا جاتا۔۔#TariqAziz
— Dr. Shaista Lodhi (@IamShaistaLodhi) June 17, 2020
ڈاکٹر شائستہ لودھی نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے طارق عزیز کا مشہور ڈائیلاگ لکھا وہ تالیوں کی گونج میں دوڑتا ہوا آتا شروع اللہ کے نام سے کرتا، سُنتے کانوں اور دیکھتی آنکھوں کو سلام کرتا، عوام میں خوشیاں اور معلومات بانٹتا، پاکستان پائندہ باد کا نعرہ لگا کر آئندہ ملاقات کا وعدہ کرکے چلا جاتا۔۔
Inalilahewainaelerajiun- Just heard of the passing of veteran host Tariq Aziz sahab, the pioneer of game shows in Pakistan, epitomizing the golden era of television. May he rest in eternal peace. Deepest condolences to his family and friends.
— Ushna Shah (@ushnashah) June 17, 2020
اداکارہ اشنا شاہ نے طارق عزیز کے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لئے دائمئ سکون کی دعا کی-
الوداع طارق عزیز صاحب۔۔۔ pic.twitter.com/OZNIEEMlMj
— Abrar Ul Haq (@AbrarUlHaqPK) June 17, 2020
گلوکار ابرارالحق نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ الوداع طارق عزیز صاحب-
افسوس جب وہ زندہ تھے تب ہم نے انکی قدر نا کی۔ انکی خدمات کے بدلے انہیں قومی سبز ہلالی پرچم میں سپرد خاک کیا جانا چاہیئے وہ اپنے پروگرام کے آخر میں جس جوش اور محبت سے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگواتے تھے وہ کبھی نہیں بھولےگا
اللہ انکو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔آمین#TariqAziz
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) June 17, 2020
اداکارہ وینا ملک نے اپنے تعزیتی پیغام میں طارق عزیز کو ان کی خدمات کے صلے میں سرکاری اعزاز کے ساتھ دفنانے کا مطالبہ کیا اور لکھا کہ افسوس جب وہ زندہ تھے تب ہم نے انکی قدر نا کی۔ انکی خدمات کے بدلے انہیں قومی سبز ہلالی پرچم میں سپرد خاک کیا جانا چاہیئے وہ اپنے پروگرام کے آخر میں جس جوش اور محبت سے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگواتے تھے وہ کبھی نہیں بھولےگا-اللہ انکو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔آمین
مجھے اپنےماضی میں کچھ لوگ ایسے ملے جو شوبز میں ہوتے ہوئے بھی شوبز میں نہیں تھے، طارق انکل نے مجھے اپنی زندگی کی بہت سی باتیں بتائیں، لاہور کا آنا سڑکوں پر سونا، ریڈیو سے ٹی وی تک کا سفر۔ وہ مجھے اکثر کہتے تھے تم شوبز میں نہیں رہ سکتی۔ شاید وہ ٹھیک تھے، pic.twitter.com/IB6PhDwQWi
— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) June 17, 2020
رابی پیرزادہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ طارق عزیز مجھے ہمیشہ کہتے تھے کہ شوبز تمہارے لئے نہیں اور شاید وہ صحیح کہتے تھے-
میزبانی کا عہد ختم ہوا
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُون#TariqAziz #RestInPeace pic.twitter.com/DgNuSQIGuy— Javeria Siddique (@javerias) June 17, 2020
جرنلسٹ جویریہ صدیقی نے لکھا کہ میزبانی کا عہد ختم ہوا –
Extremely saddened to hear about demise of legendary #TariqAziz sahib. pic.twitter.com/8Xb4oD2g7T
— Sanam Jung (@SanamJungPK) June 17, 2020
صنم جنگ نے لکھا کہ طارق عزیز کے انتقال کے بارے میں سن کر انتہائی افسوس ہوا –
inna lillahi wa inna ilayhi rajioon
My all time favourite, very humble and genius. The legend with a magical voice 💔 you'll be missed Sir. Lots of prayers for your high ranks in jannat ul firdous Aameen. pic.twitter.com/LgfkMD98Vg
— Hassan Ali 🇵🇰 (@RealHa55an) June 17, 2020
کرکٹر حسن علی نے اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا کہ ہم آپ کی جادوئی آواز کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اللہ آپ کے درجات بلند کرے اور جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے-
طارق عزیز صاحب انتقال فرماگئے ھیں۔اللہ ان کے درجات بلند فرمائے ۔آمین pic.twitter.com/gf0TqCACWZ
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) June 17, 2020
جرنلسٹ احتشام الحق نے اپنے پیغام میں لکھا کہ طارق عزیز صاحب انتقال فرماگئے ھیں۔اللہ ان کے درجات بلند فرمائے ۔آمین
Heard the sad news of legendary anchor Tariq Aziz sahab this morning. May Allah make his journey onwards easy. He was the first face of Pakistan Television. #TariqAziz pic.twitter.com/hRaU1mbokR
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) June 17, 2020
سابق کرکٹر شعیب اختر نے لکھا کہ آج صبح لیجنڈری اینکر طارق عزیز صاحب کی افسوس ناک خبر سنی۔ اللہ ان کا آگے کا سفر آسان بنائے۔ وہ پاکستان ٹیلی وژن کا پہلا چہرہ تھے۔
Heard the sad news of legendary anchor Tariq Aziz sahab this morning. May Allah make his journey onwards easy. He was the first face of Pakistan Television. #TariqAziz pic.twitter.com/hRaU1mbokR
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) June 17, 2020
اداکار عمران عباس نے ایک طویل تعزیتی نوٹ شئیر کیا اور لکھا کہ دیکھتیآنکھوں سنتے کانوں آج جیسے پاکستان ٹیلی ویژن کے سر سے کسی بزرگ کا سایہ اٹھ گیا ہے-انہوں نے لکھا طارق عزیز صاحب آپ جیسا کوئی اب کوئی نہیں آئے گا انہوں نے ایک شعر بھی لکھا کہ :ہم وہ سیاہ بخت ہیں طارق کے شہر میں ، کھولیں دوکان کفن کی تو سب مرنا چھوڑ دیں-
طارق عزیز صاحب کا نام آتے ہی ہیں میرے ذہن میں نیلام گھر آجاتا ہے اور وہ آواز گونجنے لگتی ہے جو طارق عزیز صاحب اپنے پروگرام کے ابتدا میں کہتے تھے۔ ”دیکھتی آنکھوں سنتے کانوں کو طارق عزیز کا سلام”۔ اب نہ وہ دیکھتی آنکھیں رہیں اور نہ ہی وہ سنتے کان رہے۔ طارق عزیز صاحب رخصت ہوگئے 🙏 pic.twitter.com/SdH8B5pcGG
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) June 17, 2020
عدنان صدیقی نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ طارق عزیز صاحب کا نام آتے ہی ہیں میرے ذہن میں نیلام گھر آجاتا ہے اور وہ آواز گونجنے لگتی ہے جو طارق عزیز صاحب اپنے پروگرام کے ابتدا میں کہتے تھے۔ ”دیکھتی آنکھوں سنتے کانوں کو طارق عزیز کا سلام”۔ اب نہ وہ دیکھتی آنکھیں رہیں اور نہ ہی وہ سنتے کان رہے۔ طارق عزیز صاحب رخصت ہوگئے-
Inna lillahi wa inna ilayhi raji'un
Tariq Aziz sahab was a true legend and a national icon. May his soul rest in peace pic.twitter.com/MqBSAhYIPL
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) June 17, 2020
ہمایوں سعید نے تعزیتی پیغام میں لکھا کہ طارق عزیز صاحب ایک سچے لیجنڈ اور قوم کی شبیہہ تھے۔ انکی روح کو سکون ملے آمین-
یاد رہے کہ آج صبح ماضی کے معروف اور لیجنڈری اداکار و میزبان کمپئیر اور سیاستدان طارق عزیز کا انتقال ہو گیا تھا ان کا نماز جنازہ گارڈن ٹاؤن میں بعد نماز عصر ادا کیا جائے گا-
طارق عزیز شو بز اور ادب کی دنیا کا لیجنڈ بقلم:محمد نعیم شہزاد








