رضوانہ تشدد کیس پر فوری سوموٹو نوٹس لیا جائے،شرجیل میمن

0
61
sharjeel memon

پی پی کے رہنما، سندھ کے صوبائی وذیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ انتخابات کے بعد جلد اقتدار میں آئیں گے ، ہر ادارے کا کردار آئین میں دیا ہوا ہے،

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ رضوانہ تشدد کیس میں مجھ سے سوال کیا گیا کہ حکومت کیا کر رہی ہے خاموش کیوں ہے،بین الاقوامی طور پر رضوانہ تشدد کیس میں ملک کا نام خراب ہو رہا ہے، قانون کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں،چودہ سال کی معصوم بچی گھر میں ملازمہ تھی،چائلڈ لیبر پر پابندی ہے ،رضوانہ کو انصاف نہیں ملا ، چھوٹی چھوٹی باتوں پر سوموٹو نوٹس مل جاتے ہیں ،ثاقب نثار جہاں جہاں سے گزرتے تھے سوموٹو نوٹس لیتے تھے ،اس بچی کے کیس میں بد قسمتی سے سوموٹو نوٹس نہیں لیا گیا، جج صاحب کی بیگم نے بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا کیوں انکے خلاف کاروائی نہیں ہو رہی،

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ نہایت شرمناک اور افسوسناک واقعہ ہے ،رضوانہ تشدد کیس پر فوری سوموٹو نوٹس لیا جائے، آج شہدائے پولیس کا دن ہے ہمارے پولیس نے بہت قربانیاں دی ہیں ،ہم سب کو آج کے دن شہدائے پولیس کو یاد رکھنا چاہیے ،پوری قوم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہیں،

دوسری جانب گھریلو ملازمہ رضوانہ تشدد کیس ،اسلام آباد پولیس نے پانچ رکنی جے آئی ٹی تشکیل دیدی ،ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری جے آئی ٹی کے کنوینر مقررکئے گئے ہیں،ایس ایس پی انویسٹیگیشن رخسار مہدی جے آئی ٹی کے سیکرٹری مقرر کئے گئے ہیں،ایس ایس پی سی ٹی ڈی یاسر آفریدی جے آئی ٹی کے ممبران میں شامل ہیں، جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی اور آئی بی کا ایک ایک ڈائریکٹر شامل ہوگا،

مریم نواز جنرل ہسپتال میں زیرعلاج تشدد کا شکار کم عمر بچی رضوانہ کی عیادت کے لیے جنرل اسپتال پہنچ گئیں

طالبہ کے ساتھ جنسی تعلق،حمل ہونے پر پرنسپل نے اسقاط حمل کروا دیا

ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

واقعہ کا اسلام آباد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

 ابتدائی طور پر بچی کے زخم پرانے ہیں تاہم حتمی فیصلہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ پر ہوگا

پولیس نے بچی اور اسکے والد کا بیان ریکارڈ کر لیا

میری اہلیہ سخت مزاج ہے لیکن اس نے مارپیٹ نہیں کی ہے

وزیراعظم نے کہا ہے کہ بچی کوعلاج کی بہترین سہولیات کی فراہم کی جائیں

واضح رہے کہ تشدد کا شکار 14 سالہ گھریلو ملازمہ رضوانہ کا تعلق سرگودھا سے ہے تشدد کا واقعہ علاقہ تھانہ ہمک اسلام آباد میں پیش آیا ، بچی کو مضروب حالت میں اس کی والدہ اسلام آباد سے واپس سرگودھا لیکر آئی،

Leave a reply