ٹیکس فری بجٹ عوامی بجٹ، کرپٹ حکمران چار دہائیوں تک غریب عوام کا خون نچوڑتے رہے،میاں اسلم اقبال
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے لئے ٹیکس فری اور عوام دوست بجٹ دیا ھے،
میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ مشکل معاشی حالات میں ٹیکس فری بجٹ وزیر اعظم کی معاشی ٹیم کا شاندار کارنامہ ھے ،کرونا سے جکڑی معشیت میں اس سے بہتر بجٹ نہیں دیا جا سکتا تھا ،بجٹ میں کمزور طبقات کو ریلیف کی فراہمی کے لئے موثر اقدامات تجویز کئے گئے ہیں ،آئندہ مالی سال کے دوران صنعتی شعبہ کی شرح نمو بڑھانے کے لئے ترجیحات طے کر دی گئی ہیں
میاں اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ صنعت کا پہیہ گھومے گا تو روزگار کے مواقع بڑھیں گے ،اپوزیشن کو عوام دوست اور ٹیکس فری بجٹ ھضم نہیں ھورھا ،اپنے ادوار میں عوام کے لئے مشکلات کے پہاڑ کھڑے کر نے والی اپوزیشن کو ٹیکس فری بجٹ پسند نہیں آسکتا،یہ عام آدمی کا بجٹ ھے، اپوزیشن کو عوامی فلاح سے کوئی سروکار نہیں
قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس جاری، وزیراعظم ایوان میں موجود،معاشی چیلنج کا مقابلہ کرینگے ، حماد اظہر
پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے کتنے نکات پر عمل کر لیا، حماد اظہر نے بجٹ تقریر میں بتا دیا
وفاقی بجٹ میں پی ٹی وی کی بھی سن لی گئی،کیمروں اور آلات میں جدت لانے کیلئے بڑی رقم مختص
بجٹ میں بڑے رہائشی گھروں پر فی کنال ٹیکس عائد کرنے کی تجویز،فارم ہاؤسز پر بھی ہو گیا ٹیکس
وفاقی بجٹ، سگریٹ، انرجی ڈرنکس مہنگے، سیمنٹ، موبائل فون سستے
میاں اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ سابق کرپٹ حکمران چار دہائیوں تک غریب عوام کا خون نچوڑتے رھے ،اس کرپٹ ٹولے نے اپنے ادوار میں قومی وسائل کی لوٹ مار کرکے غریب کے حق پر ڈاکہ ڈالا ،کرپٹ ٹولے سے قوم کی لوٹی ھوئی ایک ایک پائی کی وصولی عمران خان کا عزم ہے
آئی ایم ایف اپنے قرضوں کا سود وصول کرنے کیلئے اپنی مرضی کا بجٹ بنوارہا ہے،سراج الحق