سندھ ریونیو بورڈ، ٹیکس وصولی میں 28 فیصد سے زائد کا اضافہ

0
34

سندھ ریونیو بورڈ کی ٹیکس وصولی میں 28 فیصد سے زائد اضافہ

گزشتہ ماہ کے دوران سندھ ریونیو بورڈ کی ٹیکس وصولی میں 28 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے جب کہ سندھ ریونیو بورڈ (ایس آر بی) کے مطابق مئی 2023 میں 18 ارب روپے ٹیکس وصولی ہوئی گزشتہ سال مئی میں 14 ارب پانچ کروڑ روپے ٹیکس جمع کیا گیا تھا۔ سندھ ریونیو بورڈ کے مطابق رواں مالی سال 11 ماہ میں 161 ارب 30 کروڑ روپے ٹیکس وصولی ہوئی، گزشتہ مالی سال جولائی سے مئی کے دوران 131 ارب 80 کروڑ روپے ٹیکس وصولی کی گئی تھی۔

تاہم یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ ریونیو بورڈ (ایس آر بی) نے کہا تھا کہ مارچ 2023 کے دوران ٹیکس وصولی میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ ایس آر بی کے مطابق مارچ میں 19 ارب 3 کروڑ روپے ٹیکس جمع کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ برس مارچ میں 14.88 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
سندھ ریونیو بورڈ نے بتایا تھا کہ رواں مالی سال 9 ماہ میں 128.20ارب روپے ٹیکس وصولی ہوئی اور 9 ماہ کے دوران ٹیکس وصولی میں 22 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ علاوہ ازیں مزید بتایا گیا تھا کہ گزشتہ مالی سال 9 ماہ میں 104.8 ارب روپے وصولی ہوئی تھی۔

Leave a reply