طیب گوندل نامی جعلی صحافی کو ایف آٸی اے ساٸبر کراٸم نے گرفتار کرلیا-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق جعلی صحافی نے مختلف ناموں سے بےشمار وٹس ایپ گروپ بنا رکھے تھے طیب گوندل نے وٹس ایپ گروپس میں حقیقی صحافیوں کے خلاف مہم چلا رکھی تھی حقیقی صحافیوں کی کردار کشی کرتا تھا-
بھیک مانگنے سے انکار پر دو بہنوں کو قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار
طیب گوندل نے صحافیوں کو پرسنل وٹس ایپ پر انتہاٸی نازیبا تصاویر اور میسج کٸے جس پر صحافیوں نے ایف آٸی اے ساٸبر کراٸم میں شکایت درج رکھی تھی ایف آٸی اے ساٸبر کراٸم نے آج طیب گوندل کو گرفتار کرلیا –
مزید تفصیلات کے مطابق طیب گوندل اور اس کے کچھ ساتھی مساج سنٹرز پر غیر قانونی طریقے چھاپے مار کر مساج سنٹرز مالکان کو بلیک میل کرکے پیسے بھی لیتے رہے جس کی آڈیو بھی واٸرل ہوٸی طیب گوندل اور اس کے ساتھی صحافتی پیشے کی بدنامی کا سبب بن رہے تھے آٸے کسی نا کسی کو وٹس ایپ سوشل میڈیا پر کردار کشی کرتا رہتا اور اپنے آپ کو صحافی شو کرواتا رہا۔
توہین رسالت کی مجرمہ خاتون کو سزائے موت سنا دی گئی
قبل ازیں بھیک مانگنے سے انکار پرچارسدہ کے تھانہ پڑانگ کے حددو میں دو بہنوں کو قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتارکر لیا گیا تھانہ پڑانگ کے حددو میں 17جنوری 2022کو مسمی وصال خان ولد بہرمند خان نے تھانہ پڑانگ میں رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میں گھڑی حمید گل میاں میں محنت و مزدوری کر رہا تھا کہ اطلاع ملی کہ میرے بیوی اور سالی کو گولی مار دی گئی ہے ۔گھر جا کر دیکھا تو دو قتل شدہ نعشیں پڑی ہے۔دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ باچا خان ولد اسلم خان اور کاشف ولد مجاہد نے فائرنگ کرکے قتل کئے ہیں۔ مدعی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیاگیا۔
عثمان مرزا کیس،لڑکے اور لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو عدالت میں چلا دی گئی
واقعہ کے حوالے سے ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد خان نے نوٹس لیکر ڈی ایس پی سٹی آیاز محمود خان کی نگرانی میں ایس ایچ اوتھانہ پڑانگ عرفان خان اور تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکرملزمان تک رسائی کا ٹاسک حوالہ کیا۔ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر کام کرتے ہوئے ملزم کاشف ولد مجاہد کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا ہے-
ملزم سے ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ باچا خان کے دبائو میں مقتولین بھیک مانگتی تھی اور اب بھیک مانگنے سے انکاری تھی جس پر ملزمان نے دونوں بہنوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔چارسدہ پولیس نے دوسرے ملزم کے گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کر دی ہے جو کہ بہت جلد قانون کے کٹہرے میں لا کھڑاکریں گے –