طیارہ حادثہ، سوار مسافروں کی لسٹ سامنے آ گئی، 9 بچے بھی تھی سوار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی مین پی آئی اے کے بد قسمت طیارے میں سوار مسافروں کی فہرست سامنے آ گئی ہے
پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کا لاہور سے کراچی آنے والا طیارہ جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب لینڈنگ سے چند سیکنڈ قبل حادثے کا شکار ہوا۔ فلائٹ پی کے 8303 میں مجموعی طور پر91 مسافر اور عملے کے 7 ارکان سوار تھے۔
طیارے میں سوار مسافروں کی فہرست سامنے آئی ہے، طیارے مین سینئر صحافی انصار نقوی بھی سوار تھے، طیارے میں 31 خواتین اور 9 بچے بھی سوار تھے
طیارہ ماڈل ٹاؤن کراچی میں تباہ ہوا،ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کام جاری ہیں، وزیراعظم ، آرمی چیف نے افسوس کا اطہار کیا ہے، پاک فوج کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود ہیں،وزیراعظم نے تحقیقات کا حکم بھی دے دیا ہے
پی آئی اے طیارہ حادثہ، 5 لاشیں نکال لی گئیں،پاک فوج بھی امدادی کاموں میں ًمصروف
پی آئی اے طیارہ حادثہ،سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کا اظہار افسوس، فوری کراچی روانہ
طیارہ حادثہ، وزیراعظم کا اظہار افسوس ،تحقیقات کا حکم
طیارہ حادثہ، سینئر صحافی انصار نقوی،بینک آف پنجاب کے صدر بھی سوار تھے
طیارے میں مسافروں کی فہرست باغی ٹی وی سامنے لے آیا، ان میں فتح عبداللہ، عبدالرحیم، کاشف افضال، شبیر احمد، رضوان احمد، بلال احمد، یاسمین اکبانی، فروا علی، ارغمان علی شامل ہیں، فروہ علی، ارمغان اعلی، فوزیہ ارجمند، محمد اسلم بھی طیارے میں سفر کر رہے تھے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور رینجرز کے دستوں نے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن شروع کر دیا، پاک فوج اور سندھ رینجرز سول انتظامیہ کو اعانت فراہم کر رہے ہیں۔
عینی شاہد کا کہنا ہے طیارے کو حادثہ 2 بج کر 35 منٹ پر پیش آیا، رن وے اور آبادی کے درمیان ایک روڈ کا فاصلہ ہے جہاں طیارہ گر کر تباہ ہوا
طیارہ حادثہ،وزیراعلیٰ پنجاب کا اظہار افسوس،پنجاب کے صوبائی سیکرٹری بھی تھے سوار