طیارے میں دوران سفر مسافر ٹوائلٹ میں گیا توباہر نہ نکل سکا، ڈیڑھ گھنٹہ ٹوائلٹ میں انتظار کر تا رہا،

واقعہ بھارت کا ہے، ممبئی سے بنگلورو جانے والی سپائس جیٹ کی پرواز میں یہ واقعہ پیش آیا،ایک مسافر ٹوائلٹ میں گیا تو باہر نہ نکل سکا، ڈیڑھ گھنٹے سے زائد وقت مسافر نے ٹوائلٹ میں گزارا، طیارے کی لینڈنگ کے بعد مسافر باہر آیا، واقعہ پر سپائس جیٹ نے مسافر سے معذرت کر لی، 16 جنوری کو یہ واقعہ پیش آیا ،سپائس جیٹ کی پرواز نے اڑان بھری،اس دوران مسافر ٹوائلٹ گیا،باہر نکلنے لگا تو دروازہ نہ کھلا، کافی کوشش کی لیکن دروازہ کھلنے کا نام نہیں لے رہا تھا،جس کے بعد مسافر نے جہاز کے کرو ممبر سے مدد طلب کی، جہاز کا عملہ بھی ٹوائلٹ کا دروازہ نہ کھول سکا، جہاز کے عملے نے مسافر کو کہا کہ انتظار کریں جب تک پرواز لینڈ نہیں‌کرے گی ہم آپ کوٹوائلٹ سے باہر نہیں نکال سکتے،

سپائس جیٹ کی پرواز نے لینڈ کیا تو ٹیکنیشن کو بلایا گیا جس نے ٹوائلٹ کا دروازہ کھولا اور مسافر باہر آیا،دوران سفر مسافر کی جانب سے مدد طلب کرنے پر جہاز کے عملے نے ایک کاغذ پر تحریر دروازے کے نیچے سے اندر مسافر کی جانب بھیجی جس میں لکھا گیا تھا کہ ہم دروازہ کھولنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں لیکن کھول نہیں پا رہے،آپ پریشان مت ہوں، چند ہی منٹوں میں فلائٹ لینڈ ہو جائے گی،تب تک آپ کموڈ کی سیٹ کو بند کر کے اس پر بیٹھ جائیں،پرواز کے اترتے ہی ٹیکنیشن کو بلا کر دروازہ کھولیں گے، پریشان مت ہوں،

واقعہ پر سپائس جیٹ نے بیان جاری کیا اور کہا کہ "واقعہ 16 جنوری کو پیش آیا، پرواز کے دروازے میں خرابی آئی جس کی وجہ سے وہ نہ کھل سکا، پورے سفر کے دوران مسافر کو مدد اور ہدایات دی جاتی رہیں، لینڈنگ کے بعد ایک انجینئر نے ٹائلٹ کا دروازہ کھولا، ہم مسافر سے معذرت خواہ ہیں

دوسری جانب بھارت کی دو ایئر لائنز کو مسافروں کی زندگی سے کھلواڑ کرنے پر سرزنش کا سامنا کرنا پڑا ،ڈائریکٹر جنرل آف سول ایوی ایشن نے ایئر انڈیا اور اسپائس کو اس بات پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ انہوں نے شدید دھند کے باوجود دہلی کی پروازوں پر بھرپور تربیت یافتہ اور تجربہ کار پائلٹس کی ڈیوٹی نہیں لگائی، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے کم حدِ بینائی میں لینڈنگ کے لیے لازمی سمجھی جانے والی ٹیکنالوجی CAT III کی تربیت نہ لینے والے پائلٹس کو دہلی کی پروازوں کی کمان سونپنے پر ایئر انڈیا اور اسپائس جیٹ کو اظہارِ وجوہ کے نوٹس جاری کیے ہیں،دونوں ایئر لائنز کے خلاف یہ کارروائی 24، 25، 27 اور 28 دسمبر کو دہلی میں شدید دھند کے باعث 50 زیادہ پروازوں کو لینڈنگ کے لیے کہیں اور بھیجنے پر کی گئی ہے،

 ایئر انڈیا کی پرواز میں پانی ٹپکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

 سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) مدد کیلئے سامنے آگئی

پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت

پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

بھارتی طیارے کی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈ نگ ہوئی ہے

لاہور ائیرپورٹ پر دھند کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہوا ہے

پرواز میں تاخیر، مسافر نے پائلٹ کو تھپڑ مار دیا

Shares: