اینٹ کا جواب پتھر،بدتمیزی برداشت نہیں‌،طیب اردوان نے ناقابل یقین کام کردیا

0
79

انقرہ: اینٹ کا جواب پتھر،بدتمیزی برداشت نہیں‌،طیب اردوان نے ناقابل یقین کام کردیا ، اطلاعات کےمطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کا دھمکی آمیز خط ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا ہے۔ٹرمپ نے اردوان کو کرد ملیشیا سے مذکرات کی ڈکٹیشن دی اور احمق جیسے توہین آمیز الفاظ اس خط میں استعمال کیے، جس پر ترک صدر نے خط پھاڑ کر ڈسٹ بن میں پھینک دیا۔

تم کون ہوتے ہو عزتوں کے پاسدار!نوجوان کو قتل کردیا گیا

ترک صحافی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا خط ملنے کے دن ہی ترک صدر طیب اردوان نے آپریشن شروع کرنے کا حکم دے دیا تھا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کو معاشی طور پر تباہ کرنے کی دھمکی دی تھی، خط میں امریکی صدر نے لکھا کہ آپ دنیا کو مایوس نہ کریں، ڈیل کر سکتے ہیں ، اردوان بے وقوفی نہ کریں۔

الطاف حسین سے بدتمیزی ، اعلیٰ‌سطحی اجلاس طلب

ترک میڈیا میں اس وقت یہ موضوع بہت زیادہ زیر بحث ہے کہ امریکی صدر نے خط میں غیر سفارتی زبان استعمال کرتے ہوئے ترک صدر کے لیے احمق کے ساتھ ساتھ اکھڑ جیسا لفظ بھی استعمال کیا۔ امریکی صدر نے شام میں کارروائی سے روکنے کے لیے لکھا کہ اگر تم نے غلطی کی تو تاریخ تمھیں ایک شیطان کے طور پر دیکھے گی، احمق اور اکھڑ مت بنو۔

پاکستان آکر پتہ چلاکہ خاندان کیا ہوتا ہے ،شہزادی کیٹ

Leave a reply