اب چائے بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگئی

چینی مہنگی ہونے سے 50 روپے والا چائےکا کپ 70 روپےکا ہوگیا

ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی )چائے بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگئی،مہنگائی کی وجہ سے چائے کے ہوٹلوں پر عوام کا رش کم ہوگیا ہے،ہوٹل مالکان پریشانی سے دوچار ہونے لگے،چینی، دودھ اور پتی کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے چائے پینا بھی اب عیاشیوں میں شامل ہوگیا،اب مزدور اورمحنت کش تھکن مٹانے کیلئے بھی چائے نہیں پی سکتے کیونکہ مہنگائی سے چائے ان کی استطاعت سے باہر ہوگئی ہے

ہوٹل مالکان نے چینی مہنگی ہونے کے بعد 50 روپے والا چائےکا کپ 70 روپے کردیا ہے،ہوٹل مالکان آدھاکپ بھی40 روپے کے بجائے 50 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔ ہوٹل مالکان کا کہنا ہے کہ چینی، دودھ اور پتی کے علاوہ بجلی اور گیس بھی مہنگی ہوگئی ہے پھر ہم کس طرح چائے کم قیمت پر اپنے گاہک کودے سکتے ہیں

Leave a reply