وہاڑی : پولیس کا مدعی پر تشدد

0
40

وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ ماڈل ٹاؤن بوریوالا میں قانون کے ساتھ مذاق چوری شدہ کار ڈھونڈنے کی بجائے مدعی مقدمہ پر تشدد ہاتھ ٹوٹ گیا.
تھانہ میں بند ایک ہی وقوعہ کے دو مقدمات درج تفصیل کے مطابق ڈی بلاک کے رہائشی محمد انس نے رینٹ اے کار سے پانچ دن کے لیے ایک کار کرایہ پر حاصل کی جو دوسرے روز گھر کے باہر سے چوری ہو گئی.
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی تفتیشی مقدمہ اے ایس آئی عبدالقیوم کو ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دی جس میں کار چور واضح نظر آرہے ہیں لیکن پولیس نے کار تلاش کرنے کی کوئی کاروائی نہ کی مدعی کے پولیس پر کار برآمد کرنے کے اصرار پر گزشتہ روز اے ایس پی بوریوالا نے تھانہ میں بلا کر مبینہ طور پر دوسری پارٹی سے سازباز ہو کر خود اے ایس پی اور تفتیشی اے ایس آئی نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کا ہاتھ بھی ٹوٹ گیا ہسپتال لے جانے کی بجائے حوالات میں بند کردیا پھر تھوڑی دیر بعد اسی کار کی چوری کا نیامقدمہ پہلے سے درج ایف آئی آر کے مدعی پر درج کرادیاگیا اس طرح قوانین کا کھلا مزاق اڑاتے ہوے ایک ہی وقوعہ کی الگ الگ ایف آئی آرز درج کر لی گئیں انجمن تاجران کے مقامی عہدیدار چودھری محمد نعیم نے احتجاج کرتے ہوے اے ایس پی بوریوالا محمد عزیر پر الزام عائد کیا کہ اس کے بیٹے پر جو ظلم کیا گیا ہے اس سے سکھا شاہی دور کی یاد تازہ ہو گئی ہے وہ اس ظلم پر خاموش نہیں بیٹھیں گے تاجر برادری کو ساتھ ملا کر احتجاج کیا جائے گا شنوائی نہ ہوئی تو شٹر ڈاؤن کریں گے آر پی او اور ڈی پی او وہاڑی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے پولیس ترجمان محمد مبین نے موقف دریافت کرنے پر بتایا کہ میرٹ پر تحقیقات کرائی جائیں گی کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی

Leave a reply