تعلیمی ادارے بند نہیں کر سکتے، کھلے رکھیں گے،اہم شخصیت کا بڑا اعلان

تعلیمی ادارے بند نہیں کر سکتے، کھلے رکھیں گے،اہم شخصیت کا بڑا اعلان

کاشف مرزا صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولزفیڈریشن نے کہا ہے کہ بوجہ امتحانات سکولز مزید بند نہیں ہوں گے ۔تعلیمی ادارے کھلے رکھیں گے.

کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ بوجہ امتحانات وفاق کی مزیدسکولزبند کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہیں، سب کھلا ہے توسکولزمزید بند نہیں ہوں گے۔مائیکرولاک ڈاون کاآپشن استعمال کیا جائے۔یونیسف کے مطابق سکولزکی بندش سے 4 کروڑپاکستانی طلباکی تعلیم مستقل متاثرہوئی ہے۔-UN، یونیسف ، یونیسکو و عالمی بنک ایڈویزری کےمطابق کورونامیں بھی سکولز کھلے رکھے جائیں،بند کرنے سے نقصانات زیادہ ہیں۔

کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ گیلپ سروے کے مطابق87% والدین بچے سکولز بجھوانا چاہتے ہیں لاک ڈاؤن باعث5کروڑطلباکےتعلیمی نقصان کاازالہ ناممکن ہے۔ 2.5کروڑ پاکستانی بچے پہلے ہی اپنے آئینی حق سے محروم ہیں۔سکول نہ جانے والے بچوں کی بڑی تعداد چائلڈلیبر کا شکار ہو رہی ہے، 50 فیصد تعداد لڑکیوں کی ہے!وزیراعظم،چیف جسٹس،آرمی چیف اور NCOC غیر قانونی سیاسی اجتماعات رکوائیں اور تعلیمی سلسلہ بحال رکھا جائے۔نجی سکولزکا معاشی قتل ہے، بندش سے 10000 سکولز مکمل بند اور7 لاکھ ٹیچرز بے روزگار ہوچکے ہیں۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتیں حالات خراب ہونے پر اسکول بند کر سکتی ہیں،

این سی او سی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے اپنے طور پر بھی جائزہ لے سکتے ہیں،کہ اس میں کرونا کی کیا صورتحال ہے؟پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر میں مسائل نظر آئے ہیں، صوبائی حکومتیں حالات خراب ہونے پر اسکول بند کر سکتی ہیں،.پنجاب کے 7 شہروں میں 15 مارچ سے تعلیمی ادارے بند ہوں گے،

شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد اور کے پی کے میں بھی 15 مارچ سے تعلیمی ادارے بند رہیں گے، پیر سے موسم بہار کی چھٹیاں شروع ہوں گی جن اداروں میں امتحانات ہورہے ہیں وہ جاری رہیں گے،فیصلے کا اطلاق تمام تعلیمی اداروں پرہوگا، پشاورمیں بھی کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،پشاور میں بھی تعلیمی ادارے بند ہوں گے

وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ رواں سال اگست سے اسکولوں کے تعلیمی سال کا آغاز ہو گا،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ نجی اسکولوں کو قومی نصاب کے مطابق کسی بھی نصابی کتاب کو استعمال کرنے کا اختیار ہے،کتاب کو استعمال کرنے سے متعلق صوبائی حکومت سے این او سی لینا لازم ہوگا،

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

تعلیمی ادارے بند، امتحانات کب ہوں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم نے بتا دیا

تعلیمی ادارے کب سے کھلیں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم کا بڑا اعلان سامنے آ گیا

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کرونا وائرس کی دوسری لہر اور بڑھنے کیسز پر گزشتہ سال 26 نومبر سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ قبل ازیں گزشتہ سال 23 مارچ کی پہلی بندش کے بعد تعلیمی اداروں کو گزشتہ سال 15 دسمبر سے مرحلہ وار کھولا گیا تھا

Comments are closed.