فنی تعلیم وہ دیں جس کی ضرورت ہو، عارف علوی ماہرتعلیم بن گئے
اسلام آباد:بڑی خوش قسمتی کی بات ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں جو صدرمملکت دیا ہے وہ تعلیم کےمیدان کا ماہر ہے اور اپنی قوم کے ہونہاروں کی تعلیم وتربیت کے متعلق فکر مند بھی اور اچھی تعلیم فراہم کرنے کے حوالےسے کوشاں بھی ہے، اطلاعات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ یونیورسٹیوں میں انجینیئرز کو مارکیٹ کی طلب کے تحت تعلیم دی جانی چاہیئے، انجینئرز اور ڈاکٹرز کی تعلیم پر ملک کا خطیر سرمایہ خرچ ہوتا ہے۔
ماہرہ خان کے ایفل ٹاور کے سامنے ڈانس سے لبنانی اداکارہ کیا ہوا؟
ذرائع کےمطابق یہ ا ہم گفتگو اسلام آباد میں دوسری بین الاقوامی انجینئرنگ ایجوکیشن کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خطاب کیا۔صدرمملکت نےکہا کہ بڑی خوشی کی بات ہےکہ پاکستان میں 100 سے زائد جامعات انجینیئرنگ کی تعلیم دے رہی ہیں، جامعات میں تعلیم مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق دی جانی چاہیئے۔
پردیسیوں کی قسمت جاگ اٹھی ، یونان میں موقع مل گیا
پاکستانی میں بے روزگاری کا حل بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں انجینیئرنگ کو مارکیٹ کی طلب کے تحت تعلیم دی جانی چاہیئے، پاکستان کو توانائی میں خود کفیل بنانے کے لیے انجینیئرز اپنا کردار ادا کریں۔ انجینئرز اور ڈاکٹرز کی تعلیم پر ملک کا خطیر سرمایہ خرچ ہوتا ہے۔اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ نوجوان پڑھ لکھ کر بیکار نہیں رہےگا بلکہ جونہی تعلیم سے فارغ ہوگا روزگار مل جائے گا