قوام متحدہ کے ذیلی ادارے ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل فرانسس گری نے کہا ہے کہ ایشیا دنیا بھر میں اختراعات یا ایجادات کا گڑھ بن چکا ہے،

اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن (ڈبلیو آئی پی او) کی رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ ایشیا کا براعظم ٹیکنالوجی کے میدان میں باقی دنیا کے مقابلے میں سب سے تیزی سے ترقی کر رہا ہے، سال 2018ء کے دوران دنیا بھر میں 3.3 ملین پیٹنٹ ایپلیکیشنز جمع کرائی گئی ہیں جن میں سے نصف تعداد چین میں جمع کرائی گئی۔ کسی بھی نئی ایجاد / اختراع کو اس کے تخلیق کار کے ساتھ رجسٹر کرانے سے دیگر لوگ اس کی نقل نہیں کر سکتے، وائپو کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران ٹریڈ مارک، صنعتی ذیزائن ماڈل اور پیٹنٹس کی تقریبا دو تہائی تعداد براعظم ایشیا کے ممالک میں جمع کرائی گئیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تکنیکی ترقی میں یہ خطہ دنیا کے دیگر خطوں کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے،

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل فرانسس گری نے کہا ہے کہ ایشیا دنیا بھر میں اختراعات یا ایجادات کا گڑھ بن چکا ہے۔ وائپو کے مطابق سال 2018ء میں سال 2017ء کے مقابلہ میں جمع کرائے گئے نئے پیٹنٹس کی تعداد میں 5.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

Shares: