اسلام آباد؛ تین بچوں کے ساتھ بدفعلی کی کال کا ڈراپ سین

تھانہ سیکرٹریٹ کے علا قہ میں تین بچوں کے ساتھ بدفعلی کی کال کا ڈراپ سین، شہری کی طرف سے کی جانے والے کال جھوٹی نکلی ہے جبکہ پولیس نے کالر کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آبادکیپیٹل پولیس کی ایمرجنسی ہیلپ لائن” پکار- 15 ” وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شہریوں کو بر وقت خدمات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے.

جبکہ "پکار- "15 ایک ایمرجنسی ہیلپ لائن ہے جس سے کسی بھی وقت پولیس کی فوری مدد حاصل کی جاسکتی ہے، گزشتہ روزشہری نے پولیس ہیلپ لائن "پکار- "15 پر کال کی کہ اس کے تین بچوں کے ساتھ اس کے سالے اور سسر نے بدفعلی کی ہے ،جس پرسی پی او/ڈی آئی جی آپریشنزز سید شہزاد ندیم بخا ری نے ڈی پی او سٹی ایر یا کو مکمل تحقیقات کر کے رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت جاری کی جبکہ کال موصول ہونے پر سینئر پولیس افسران فوراًموقع پر پہنچے اور جدید تکنیکی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے واقعہ کی ہر زاویہ سے تفتیش کی.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
تاہم واضح رہے کہ مکمل تحقیقات اور چھان بین کے بعد شہری کی کال جھوٹی پائی گئی جس پر کالر عامر شہزاد کے خلاف جھوٹی کال کرنے پرقانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا گیا اور سی پی او اور ڈی آئی جی آ پر یشنزز نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت پرعزم ہے جبکہ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کسی قسم کی جھوٹی کال کرنے سے گریز کریں تاکہ پولیس کے وقت کا بھی ضیاع نہ ہو اور شہریوں میں خوف و ہراس بھی پیدا نہ ہو۔

Comments are closed.