26 جماعتی اتحاد نےمودی کےخلاف پارلیمان میں تحریک عدم اعتماد پیش کردی

تحریک عدم اعتماد کا مقصد منی پور میں جاری نسلی تشدد پر وزیراعظم کی خاموشی تڑوانا ہے
0
41
modi

بھارت میں اپوزیشن کے 26 جماعتی اتحاد نے وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کے خلاف بھارتی پارلیمان میں تحریک عدم اعتماد پیش کردی۔

باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لوک سبھا میں نئے اپوزیشن اتحاد انڈین نیشنل ڈویلپمنٹل انکلوسیو الائنس اور جماعت بھارت راشٹر سمیتی کی جانب سے بدھ کو مودی حکومت کے خلاف دو الگ الگ تحریک عدم اعتماد پیش کی گئیں، اسپیکر نے تحریک عدم اعتماد قبول کر لی، بحث کے لیے ابھی وقت مقرر نہیں کیا گیا۔

اپوزیشن کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کا مقصد منی پور میں جاری نسلی تشدد پر وزیراعظم کی خاموشی تڑوانا ہے جبکہ543 رکنی لوک سبھا میں اپوزیشن انڈیا کی114نشستوں کے مقابلے میں حکومتی اتحاد کی 331 اکثریتی نشستوں کی وجہ سے حکومت کو تحریک عدم اعتماد سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

بھارت کے 26 جماعتی اتحاد کا مودی کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

واضح رہے کہ منی پور میں اکثریتی ہندو میتئی اور مسیحی قبائیلوں کے درمیان 3 مئی سے جاری تشدد میں اب تک ڈیڑھ سو سے زیادہ افراد ہلاک اور 50 ہزار سے زیادہ بے گھر ہو چکے ہیںھارتی اپوزیشن 2 ہفتے سے منی پور خانہ جنگی پر لوک سبھا میں بحث مطالبہ کر رہی تھی، تاہم مودی سرکار منی پور فسادات پر پارلیمنٹ میں بحث کروانے سے گریزاں رہی، اور منی پورخانہ جنگی کے خلاف قرارداد پیش کرنے پر اجلاس ہی برخاست کردیا گیا تھا۔

اپوزیشن کو دباؤ میں لانے کیلئے مودی سرکار نے عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ کی پارلیمنٹ رکنیت بھی معطل کر دی۔ اپوزیشن رہنما ملیکارجن کھرگے کا کہنا ہے کہ مودی کا ذاتی انا سے بالاتر ہو کر ملک کا سوچنا چاہیے۔

چینی وزیر خارجہ کوعہدے سے فارغ کر دیا گیا

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی تاریخ میں پہلی بار اپوزیشن کی 26 جماعتوں نے مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ٹکر دینے کے لیے اتحاد کا اعلان کیا ہے جس کا نام انڈین نیشنل ڈیولپمنٹ انکلیوسز الائنس (انڈیا) رکھا گیا ہے۔

Leave a reply