عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلمیں کچھ خاص بزنس نہیں کر سکیں ، اس لئے اب فلمسازوں اور سینما مالکان کی تمام تر امیدیں عید الاضحی کی فلموں سے بندھ گئی ہیں. عیدالاضحی پر ملٹی ڈائریکٹرز کی بنائی ہوئی آدھے گھنٹے پر مشتمل فیچر فلم تیری میری کہانیاں ریلیز کی جائیگی. اس فلم کی کہانی ناموررائٹرز خلیل الرحمن قمر، واسع چودھری، علی عباس نقوی اور باسط نقوی نے لکھی ہیں. فلم کے ڈائریکٹرز نبیل قریشی، ندیم بیگ، مرینہ خان ہیں. پاکستان میں کسی بھی فیچر فلم کیلئے یہ سب سے بڑا تخلیقی مجموعہ ہے اورعیدالاضحی کی یہ سب سے بڑی ریلیز گردانی جا رہی

ہے. نبیل قریشی کا تیری میری کہانیاں کے ھوالے سے کہنا ہےکہ یقینا یہ ایک غیر معمولی تجربہ ہے اگر یہ کامیاب ہو جاتا ہے تو فلموں کے لئے ایک نیا دریچہ کھلے گا. ڈائریکٹر ندیم بیگ کہتے ہیں کہ پاکستانی سینما میں اب تک اس پروجیکٹ جیسا کوئی اور نہیں آیا ۔ یہ آپ کی اوسط درجے کی مووی سے کہیں بڑھ کر ہے۔یہ عوام کیلئے ایک بالکل نیا تجربہ ہوگا، مرینہ خان کہتی ہیں کہ اس تجربے کو ضرور پسند کیا جائیگا. خلیل الرحمن قمرکہتے ہیں‌کہ تیری میری کہانیاں کی خوبصورتی یہ ہے کہ اس میں بہت زیادہ تنوع ہے۔اس میں ہر ایک کی دلچسپی کیلئے کچھ نہ کچھ موجودہ.

Shares: